پنکچر بنانے والے کی بیٹی مصباح کی اونچی اُڑان ، مصباح کو نیٹ امتحان میں 633 نمبرات حاصل
اردو ہائی اسکول کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شفا فردوس یوسف الدین کے بعد مصباح بنے گی ایم بی بی ایس
جالنہ (پریس ریلیز) سال گزشتہ شفا فردوس یوسف الدین نے نیٹ میں کامیابی کا پرچم لہرایا تھا اور اب جونا جالنہ میں رہائش پذیر پنکچر بنانے والے کی بیٹی مصباح انور خان نے غربت کو مات دیکر NEET کے امتحان میں 720 میں سے 633 نمبر حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی اور شہر کا نام روشن کیا۔جالنہ اردو ہائی اسکول کی اس طالبہ نے کامیابی کی روایت کو جاری رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے اس مصباح کی ہر طرف تعریف ہو رہی ہے۔ مصباح نے غربت میں تعلیم حاصل کر یہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مصباح نے کہا کہ جب خاندان کے حالات ابتر تھے تو انہوں نے دن رات اپنی پڑھائی پر توجہ دی۔ وہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں۔ مصباح نے کہا کہ میں ڈاکٹر بن کر غریبوں کی خدمت کرنا چاہتی ہوں۔ اردو ہائی اسکول کے پرنسپل افتخار سر اور استاد انکش سر نے امتحان کی اچھی رہنمائی کی۔والدین نے ساتھ دیا۔ انتھک محنت سے 10ویں جماعت کے امتحان میں 92 فیصد اور 12ویں جماعت کے بورڈ کے امتحان میں 86 فیصد نمبر حاصل کئے۔ مصباح کی تین بہنیں اور دو بھائی ہیں۔ جونا جالنہ میں وہ رہائش پذیر ہے، جہاں والد خاندان کی کفالت کے لیے پنکچر کی دکان پر کام کرتے ہیں، لڑکی کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا کامیابی کا راز ہے۔ نیٹ NEET کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی جالنہ شہر کے عزیز و اقارب اور ممتاز شہری ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پہنچ رہے ہیں۔ مصباح نے لڑکیوں کو زور دیکر کہا ہے کہ وہ کامیابی کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔ پچھلے سال، جالنہ کی شفا فردوس یوسف الدین شیخ نے NEET کا امتحان پاس کیا تھا اور وہ اورنگ آباد شہر کے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کر رہی ہے، اسی طرح مصباح کا ایم بی بی ایس ڈاکٹر بننے کا خواب خاندان میں پورا ہوگا۔ NEET کا امتحان پاس کرنے والے طلباء کو ہم مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com