مکند واڑی میں پلے گراؤنڈ ، ہال اور وال کمپاؤنڈ کی تعمیر کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کا ہنگامی احتجاج
کمشنر چور ہے، بدعنوان ہے اور لاپرواہ ہے ، مکند واڑی سے اتی کرمن نکالا جائے: آصف شیخ
اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ میں دس فیصد کمیشن،مان دھن ملازمین سے بھرتی کے نام پر پندرہ لاکھ روپے فی آسامی کی ڈیل ، کارپوریشن میں بیٹھے آفیسران مالیگاؤں کو لوٹ رہے ہیں
مالیگاؤں (نامہ نگار)کارپوریشن کمشنر چور ہے ۔کمشنر کا راج نہیں چلے گا، کمشنر مردہ باد، مردہ باد،مکند واڑی کا اتی کرمن نکالا جائے، عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں، شیخ آصف آگے بڑھو ہم تمھارے ساتھ ہیں جیسے نعروں کے ساتھ راشٹروادی کانگریس پارٹی نے آج آصف شیخ کی قیادت میں ہنگامی طور پر کارپوریشن گیٹ پر دھرنا اندولن کردیا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ سروے نمبر 211 مکند واڑی کا چہرہ مہرہ بدلنے کیلئے ہم نے سابقہ مہاوکاس اگھاڑی سرکار سے پانچ کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ حاصل کیا تھا ۔اور اسی گرانٹ کے دیڑھ کروڑ روپے تخمینہ سے گرووار وارڈ کے مکند واڑی میں اطراف کے علاقوں میں آباد ساکنان کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے پلے گراؤنڈ کی تعمیر اور ہال کے علاوہ وال کمپاؤنڈ تعمیر کرنا مختص کیا گیا ہے ۔اسی ضمن میں آصف شیخ رشید نے بہتر کوالٹی کے ساتھ کام کی انجام دہی کیلئے پبلک ورک ڈپارٹمنٹ سے ضروری کاغذی کارروائی مکمل کی اور اسکا ٹینڈر بھی منظور ہوگیا ہے اور یہ کام PWD کے ذریعے کیا جارہا ہے لیکن اس کام کے آغاز سے قبل ہی کارپوریشن کو مکند واڑی کے اطراف میں آباد ناجائز تجاؤزات (اتی کرمن) صاف کرنے کے احکامات دئے گئے ہیں لیکن کارپوریشن سیاسی دباؤ میں آکر وارڈ کے بہتر کام میں رکاوٹ پیدا کررہی ہیں ۔کارپوریشن پولس ڈپارٹمنٹ کو پروٹیکشن فیس ادا نہیں کررہی ہیں جبکہ پولس ڈپارٹمنٹ بندوبست دینے کیلئے تیار ہیں ۔اگر پولس کی فیس کارپوریشن ادا کردیتی ہے تو یہاں پولس ڈپارٹمنٹ کی سرپرستی میں اتی کرمن صاف کیا جاتا اور تعمیری کام کا آغاز ہوجاتا لیکن کارپوریشن کمشنر سیاسی دباؤ میں آکر تعمیری کاموں میں رکاوٹ پیدا کررہے ہیں ۔
آصف شیخ نے کہا یہاں اتی کرمن کرنے والوں کو پہلے سے ہی مناسب جگہ مالدہ کالونی میں مل گئی ہیں لیکن زبردستی کام میں رکاوٹ پیدا کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گرو وار وارڈ کی عوام بالخصوص شبیر نگر ،آزاد نگر ،منشی شعبان نگر ،ہلال پورہ ،گلشیر نگر و اطراف کی عوام اس بات کو نوٹ کریں کہ مہاوکاس اگھاڑی سرکار کے فنڈ سے مکند واڑی میں پلے گراؤنڈ، وال کمپاؤنڈ اور ہال کی تعمیر ہوجانے سے یہاں شادی بیاہ کی تقریبات، بچوں اور خواتین کیلئے میدان پرسکون ماحول میں حاصل ہوسکے گا لیکن ایسا کارپوریشن کی نااہلی سے رکا ہوا ہے ۔آصف شیخ نے سابقہ دئیے گئے وقت کے ختم ہونے کے بعد آج کارپوریشن پہنچ کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا اور انہی باتوں کو لیکر آج آصف شیخ نے کارپوریشن پر دھرنا اندولن کردیا ۔آصف شیخ نے کہا کہ پولیس انتظامیہ سیکورٹی دینے والی ہے ۔لیکن کارپوریشن کمشنر چور ہے ۔پولس بندوبست کا روپیہ بھر نہیں رہے ہیں اس لئے کمشنر کیخلاف ہم کارپوریشن دھرنے میں آئے ہیں ۔اگر آج کارپوریشن کمشنر ملتے ہیں تو ہم ان کے چہرے پر کالی سیاہی لگا دینگے ۔یہ شہر کارپوریشن کمشنر کے باپ کا نہیں ہے ۔یہ شہر ہمارا ہے، مالیگاؤں شہر کی عوام کیساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی ۔اسی طرح آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن میں 682 آسامیوں پر بھرتی کیلئے کارپوریشن کمشنر سابق کارپوریٹر کیساتھ مل کر مان دھن پر کام کررہے ملازمین سے پندرہ لاکھ روپے فی آسامی کیلئے ڈیل کررہے ہیں ۔ہم کمشنر کی اس حرکت کیخلاف شہری سطح پر ضرور آواز اٹھائیں گے ۔اسی طرح آصف شیخ نے کہا کہ کارپوریشن کے اکاؤنٹ ڈپارٹمنٹ میں بھی کمیشن خوری جاری ہے ۔ٹھیکہ داروں سے بل نکالنے کے نام پر دس فیصد کمیشن لیا جارہا ہے ۔کارپوریشن میں بیٹھے آفیسران مالیگاؤں شہر کو لوٹ رہے ہیں۔آصف شیخ نے کہا کہ میرے پاس خبر آئی ہے کہ کھچڑی ٹھیکہ کیلئے کارپوریشن کمشنر و نائب کمشنر نے دو مہیلا بچت گٹ سے دس لاکھ روپے بطور رشوت طلب کی تھی جسکی انہوں نے شکایت بھی دی ہے ۔ان سب کے پیچھے کس سیاسی جماعت و کونسے سیاسی لیڈر کا ہاتھ ہے آنے والے دنوں میں ہم عوام کی عدالت میں بے نقاب کریں گے ۔آصف شیخ نے کارپوریشن پہنچ کر کمشنر کی غیر حاضری پر انکے نام کی تختی کو کالی سیاہی لگا کر اپنا احتجاج درج کروایا ۔اس موقع پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کے شکیل جانی بیگ ،رفیق بھوریہ ،اسلم انصاری ،عتیق بیگ، عثمان، راجو پہلوان، مظفر غازی سمیت منشی شعبان نگر کے سیکڑوں نوجوان موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com