سو کروڑ روپے کے تعمیری کاموں میں بڑے پیمانے پر خرد برد کا امکان، عوام کا روپیہ بردبار ہورہا ہے
خراب کاموں کی شکایت لوک آیوکت اور وزارت شہری ترقیات سے کرنے کا اعلان ،کارپوریشن دادا بھسے کے دباؤ میں
کیمپ، سمکسیر، موسم پل سمیت مغربی مالیگاؤں کے تعمیری کاموں میں منتری کی پارٹنر شپ، پریس کانفرنس سے شیخ رشید کا الزام
مالیگاؤں : 24 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن میں جب طاہرہ شیخ رشید میئر تھیں تب 200 کروڑ کا ڈی پی آر منظور کیا گیا تھا لیکن سو کروڑ روپے کا بجٹ مہاراشٹر سرکار کو دیا گیا جسے منظوری ملی لیکن اس کام میں کچھ تبدیلیاں ہوئی ۔آج سو کروڑ روپے کے بجٹ سے جو کام کیا جارہا ہے وہ کس طرح کی کوالٹی کا ہے وہ آپ سب دیکھ سکتے ہیں ۔کارپوریشن کے فنڈ سے آگرہ روڈ کے کام ہوئے، شہید عبدالحمید روڈ بھی کارپوریشن کے ذریعے ہم نے بنائی ۔آگرہ روڈ پر دونوں پل کی تعمیر بھی کارپوریشن کے فنڈ سے ہی ہوگی ۔اور ان کاموں کیلئے عمدہ کوالٹی کو اولیت دی جارہی ہیں ۔لیکن اس کے بر عکس موسم پل، سمکسیر، کیمپ میں جو کام ہورہے ہیں وہ عمدہ کوالٹی کے نہیں ہورہے ہیں ۔ندی کے اس پار مغربی مالیگاؤں میں اسٹیمیٹ کے حساب سے کام نہیں ہورہا ہے ۔ندی کی ریتی استعمال کی جارہی ہیں ۔آر ایم سی پلانٹ کا استعمال نہیں ہورہا ہے ۔جبکہ اسٹیمیٹ میں آر ایم سی پلانٹ درج ہے ۔اسطرح کے جملوں کا اظہار آج ہزار کھولی رابطہ آفس پر شیخ رشید نے اُردو مراٹھا صحافیوں کیلئے منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔موصوف نے کہا کہ ندی کے اس پار مغرب مالیگاؤں میں سمینٹ کانکریٹ کی بجائے گریٹ کا استعمال زیادہ ہورہا ہے ۔ریتی کھڑی اور سمینٹ کا استعمال اسٹیمیٹ کے حساب سے استعمال نہیں ہورہا ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ ہم نے کارپوریشن انجینئر و کمشنر کو شکایت بھی کی ہے کہ کام خراب کوالٹی کا ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کارپوریشن کو ان کاموں روزانہ دیکھ ریکھ کرنا چاہیے ۔شیخ رشید نے کہا کہ عوام کا روپیہ برباد ہورہا ہے ۔پانچ سالوں کے اندر یہ راستے پھر خراب ہوجائیں گے ۔اس لئے ہم نے نگر وکاس کو بھی شکایت کی ہے ۔لوک آیوکت میں بھی شکایت ہم کرنے والے ہیں ۔ہمارا مقصد یہ ہے کہ کام عمدہ ہو، عوام کا روپیہ برباد نہ ہو ۔منتری کے دباؤ میں کارپوریشن شہر کا ستیہ ناس کررہی ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ آگرہ روڈ کا کام دس فیصد کمی سے جاری ہے تو ندی کے اس پار دس فیصد زیادہ رقم دیکر کیا جارہا ہے پھر بھی کام کی کوالٹی خراب ہے ۔اس سو کروڑ روپے کے کاموں میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہورہی ہیں ۔کوئی بولنے والا نہیں ہے اس لئے ہم اس معاملے میں آواز اٹھانے جارہے ہیں ۔شیخ رشید نے الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ٹھیکہ دار منتری کا پارٹنر ہے ۔اس موقع پر دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر راشٹروادی کانگریس پارٹی کی دعویداری کے سوال پر جواب دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پندرہ سالوں سے کانگریس کو شکست ہوئی اب ہم این سی پی کی جانب سے یہ سیٹ این سی پی کیلئے حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔سیٹ کے تبادلے ہوتے رہتے ہیں اور اسکے لئے ہم کوشش کررہے ہیں ۔شیخ رشید نے اسمبلی کی سیٹ کس کو ملے گی اس سوال پر کہا کہ پہلے ہم کانگریس پارٹی میں تھے تو یہ سیٹ ہمارے پاس تھی لیکن اب کانگریس پارٹی کا یہاں کچھ بھی نہیں ہے اس لئے ہم یہ سیٹ بھی راشٹروادی کانگریس پارٹی کیلئے مختص کرینگے ۔شیخ رشید نے کہا کہ کانگریس صدر کے چن کر آنے کی گیارینٹی نہیں ہے ۔اس لئے ہم اسمبلی چناؤ میں بھی این سی پی کیلئے مالیگاؤں کیلئے سیٹ حاصل کرینگے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com