بارہویں بورڈ کے نتائج جمعرات کو دوپہر دو بجے آن لائن ظاہر ہونگے
پونہ : 24 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاستی ثانوی اور اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے مطلع کیا کہ سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری بورڈ کے ذریعہ منعقدہ بارہویں جماعت کے امتحان کا نتیجہ کل جمعرات کو دوپہر 2 بجے آن لائن اعلان ظاہر کیا جائے گا۔اسطرح کی تفصیلات ریاستی بورڈ نے بدھ کو یہاں جاری کی ہے۔
حال ہی میں دیگر تعلیمی بورڈز کے 12ویں کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد ریاست بھر میں لاکھوں طلباء، والدین اور اساتذہ ریاستی بورڈ 12ویں کے نتائج کا انتظار کر رہے تھے۔ کہا گیا کہ نتائج کا اعلان مئی کے آخر تک کر دیا جائے گا۔ تاہم، مئی کے بالکل آخر کے بجائے، ریاستی بورڈ نے 24 مئی کو 12ویں کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کیا ہے کہ نتائج جمعرات 25 مئی کو ظاہر کئے جائیں گے ۔
بارہویں جماعت کا امتحان فروری اور مارچ 2023 کے درمیان ریاستی تعلیمی بورڈ نے ریاست کے نو ڈویژنل بورڈز کے ذریعے منعقد کیا تھا۔ پونہ ، ممبئی، ناگپور، اورنگ آباد، لاتور، کولہاپور، ناسک، امراوتی اور کوکن نامی نو ڈویژنل بورڈوں کی جانب سے منعقد کیے گئے اس امتحان میں ریاست بھر سے تقریباً 12 لاکھ طلبہ نے شرکت کی تھی۔ بارہویں جماعت کا نتیجہ تعلیمی مستقبل کے لیے اہم ہے۔
جیسا کہ مانا جاتا ہے، ہر کوئی نتیجہ کی تاریخ کے بارے میں متجسس تھا۔ ان سب کو راحت والی خبر ملی ہے کیونکہ ریاستی بورڈ نے بتایا کہ نتیجہ جمعرات (25 مئی) کو اعلان کیا جائے گا۔
12ویں کا نتیجہ جو آن لائن اعلان کیا جائے گا ان ویب سائٹس پر دیکھا جا سکتا ہے۔
mahresult.nic.in
https://hsc.mahresults.org.in
https://hscresult.mkcl.org
https://hindi.news18.com/news/career/board-results-maharashtra-board
https://www.indiatoday.in/education-today/maharashtra-board-class-12th-result-2023
http://mh12.abpmajha.com
امتحان میں شامل طلباء کے مضمون وار نمبر اس ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے اور ساتھ ہی اس کا پرنٹ آؤٹ بھی لیا جا سکے گا اسطرح کی تفصیلات بھی بورڈ نے دی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com