دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر این سی پی کی دعویداری، آصف شیخ کی سلور اوک پر شرد پوار سے ملاقات دھولیہ لوک سبھا سیٹ این سی پی کو ملے ، ہماری بھی یہی خواہش :شرد پوار


دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر این سی پی کی دعویداری، آصف شیخ کی سلور اوک پر شرد پوار سے ملاقات 



دھولیہ لوک سبھا سیٹ این سی پی کو ملے ، ہماری بھی یہی خواہش :شرد پوار 




جلد ہی مہاوکاس اگھاڑی کی میٹنگ میں فیصلہ لیا جائے گا ،مالیگاؤں کے وفد کو پوار کا تیقن 



مالیگاؤں : (پریس ریلیز) دھولیہ لوک سبھا سیٹ سے گزشتہ 3 لوک سبھا انتخابات میں انڈین نیشنل کانگریس پارٹی کے امیدوار کو دھولیہ لوک سبھا حلقہ سے تینوں بار شکست ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے ایک سیکولر پارٹی کا نمائندہ اس حلقہ سے منتخب نہیں ہوسکا بلکہ ایک فرقہ پرست پارٹی کا نمائندہ منتخب ہوگیا ۔ایسے میں آئندہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں اس حلقے کی سیٹ حاصل کرنے کے لیے راشٹروادی کانگریس پارٹی مالیگاؤں نے 14 مئی کو پارٹی کے تمام عہدیداران، تمام ونگز اور سیل اور بلاک صدور کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اس میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس وقت مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام عہدیداروں اور عوام میں اس حلقہ سے پارٹی کی تبدیلی لانے پر غور کیا جارہا ہے۔ اگر اس حلقے میں کانگریس پارٹی کے بجائے این سی پی کو لوک سبھا کی سیٹ ملتی ہے تو یقینی طور پر این سی پی کا امیدوار منتخب ہوگا۔تمام پارٹی عہدیداران اور موجود شہریوں کا یہ احساس اور خواہش ہے کہ مقبول سیاسی لیڈر سابق ایم ایل اے شیخ رشید شیخ شفیع کو این سی پی کی جانب سے امیدوار بنایا جائے۔اسطرح کا ایک مکتوب راشٹروادی کانگریس پارٹی کے رکن پارلیمنٹ و قومی صدر شرد پوار کو آصف شیخ رشید نے دیا ۔آصف شیخ نے شرد پوار سے انکی رہائش گاہ سلور اوک پر ملاقات کی اور دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ کی سیٹ راشٹروادی کانگریس پارٹی کو دینے اور کس طرح منتخب ہوسکیں جیسے پوائنٹ پر تفصیلی بات چیت بھی کی ۔اس موقع پر آصف شیخ کی نے پوار سے کہا کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ دھولیہ لوک سبھا حلقہ کی سیٹ راشٹروادی کانگریس پارٹی کو دی جائے اور شیخ رشید شیخ شفیع کے نام کو متوقع امیدوار کے طور پر سمجھا جائے۔اس ضمن میں شرد پوار نے صاف لفظوں میں کہا کہ راشٹروادی کانگریس پارٹی کی بھی یہی سوچ ہے کہ دھولیہ لوک سبھا سیٹ راشٹروادی کو ملے ۔پوار نے کہا کہ مہاوکاس اگھاڑی کی میٹنگ میں دھولیہ لوک سبھا سیٹ راشٹروادی کانگریس پارٹی کیلئے حاصل کی جائے گی اور اس سیٹ سے سابق ایم ایل اے شیخ رشید شیخ شفیع کو امیدوار بھی بنایا جائے گا۔شرد پوار نے کہا کہ دھولیہ لوک سبھا سیٹ راشٹروادی کانگریس پارٹی کیلئے کامیاب کرنا آسان ہوگا کیونکہ اس حلقہ انتخاب میں مراٹھا ووٹوں کے ساتھ ساتھ مالی ووٹ، دلت ووٹ، مسلم ووٹ اور دیگر اقلیتی سماج کی ووٹوں کے علاوہ مہاوکاس اگھاڑی کی ووٹوں کو حاصل کیا جائے تو راشٹروادی کانگریس پارٹی کی سیٹ کامیاب ہوسکتی ہیں ۔شرد پوار نے آصف شیخ کو تیقن دیا ہے کہ ہم بہت جلد مہاوکاس اگھاڑی کی میٹنگ میں اس عنوان پر مثبت فیصلہ لیں گے ۔آصف شیخ کی قیادت میں وفد نے این سی پی کے ریاستی صدر جینت پاٹل ،اپوزیشن لیڈر اجیت دادا پوار اور ناسک ضلع کے سابق رابطہ وزیر چھگن بھجبل سے بھی ملاقات کی اور مذکورہ مطالبہ پیش کیا ۔اس موقع پر اسلم انصاری، شکیل بیگ ،اخلاق شاہ وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے