غیر قانونی اسکولوں پر حکومت کا شکنجہ ۔تین اسکولوں پر ساڑھے نو کروڑ روپے جرمانہ عائد



غیر قانونی اسکولوں پر حکومت کا شکنجہ ۔تین اسکولوں پر ساڑھے نو کروڑ روپے جرمانہ عائد 



بغیر سرکاری اجازت کے جاری اسکولوں پر یومیہ دس ہزار جرمانہ و ملکیت ضبط کرنے کے احکامات 




مالیگاؤں (نامہ نگار) :محکمہ اسکول ایجوکیشن ریاست مہاراشٹر نے ریاست میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی اسکولوں کی شکایات کی تصدیق کے لیے غیر قانونی اسکولوں کی تلاشی مہم شروع کی تھی۔ اس ضمن میں ناسک ضلع میں سو سے زائد اسکولوں کو غیر قانونی پایا گیا ہے ۔اسی حکم کے مطابق ناس میونسپل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کارپوریشن حدود میں تقریباً 13 اسکولوں کو غیر قانونی پایا ہے ۔اس سلسلے میں ناسک میونسپل کارپوریشن کے بورڈ آف ایجوکیشن نے تین اسکولوں کے چیئرمین پر تقریباً ساڑھے نو کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے جو کہ شہر کے مختلف حصوں میں غیر قانونی طور اسکول شروع کرکے طلباء کے تعلیمی مستقبل سے کھلواڑ کررہے ہیں۔ ناسک میں جاری اسکولوں نے  گزشتہ پانچ سات سالوں سے حکومت سے کوئی اجازت لیے بغیر اسکول کو جاری رکھا ۔اور طلبا سے بھاری بھرکم فیس وصول کی ۔ان اسکولوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جرمانے کی رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں جائیداد کو فوجداری جرم اور جرمانے کی وصولی کے لیے ضبط کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے فیصلہ لیا ہے کہ اگر کوئی اسکول بغیر اجازت کے شروع کیا جاتا ہے تو قانون میں اسکول شروع ہونے کی تاریخ سے 10,000 روپے یومیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اگر جرمانے کی رقم ادا نہیں کی جاتی ہے، تو اسکول کی ملکیت پر اور چیرمین کے اثاثوں یعنی سات بارہ اتارے پر حکومت یا کارپوریشن کا نام درج کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ناسک شہر کی تین اسکولوں کو غیر مجاز پایا گیا۔ ان میں سے تین اسکولوں کو تقریباً ساڑھے نو کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور جرمانے کی رقم ادا کرنے کے لیے دو دن کا وقت دیا گیا ہے۔ چونکہ وہ ڈیڈ لائن بھی ختم ہو گئی ہے، اب مرکز کے سربراہ کو ان سکولوں کے ڈائریکٹرز اور پرنسپل کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ ایجوکیشن کمشنر سورج مانڈھرے نے مہاراشٹر کے تقریبا 800 اسکولوں کو غیر مجاز تسلیم کیا تھا ان میں سے 200 اسکولوں نے کاغذی کارروائی و قانونی شرائط پورا کرتے ہوئے مجاز ہونے کی کوشش کی ہیں لیکن 600 ایسی اسکولیں ہیں جو اب بھی جاری ہیں ان پر شکنجہ کسنے کیلئے حکومت نے کارپوریشن وائز کارروائی کرنے کے احکامات جارہا کئے ہیں ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مالیگاؤں شہر و تعلقہ میں کن غیر مجاز اسکولوں پر کارروائی ہوتی ہیں؟ ۔حکومت نے عوام سے ان غیر قانونی اسکولوں میں اپنے بچوں کا داخلہ کروانے سے منع کیا ہے۔تاکہ طلباء کے تعلیمی نقصانات پر روک لگایا جا سکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے