کانگریس سے لوک سبھا سیٹ لیکر راشٹروادی کو دی جائے ، مالیگاؤں سے نمائندگی کیلئے شیخ رشید قابل امیدوار
پندرہ سالوں سے دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر کانگریس کو ملتی رہی شکست ، این سی پی ورکنگ کمیٹی میں منظور کردہ تجویز شرد پوار کو روانہ
مالیگاؤں :14 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) دھولیہ لوک سبھا سیٹ پر مسلسل تین ٹرم یعنی پندرہویں سالوں سے کانگریس پارٹی کو کراری شکست ہورہی ہیں اور مزید ہم کب تک شکست سے دوچار ہوتے رہیں گے؟ حالانکہ مالیگاؤں شہر کیلئے سینٹرل کی تمام عوام و تمام پارٹیوں نے دھولیہ کے امیدواروں کو اہل لاکھ سے زائد ووٹ دیا ہے ۔امریش پٹیل کو دو دفعہ کانگرس سے موقع دیا گیا اور مالیگاؤں شہر کہ عوام نے یکطرفہ ووٹ دیا ۔اسی طرح تیسری دفعہ کانگریس پارٹی کے ہی امیدوار کنال آبا پاٹل کو موقع دیا گیا لیکن وہ بھی مالیگاؤں شہر کی ایک لاکھ سے زائد ووٹ لینے کے باوجود ہار گئے ۔مسلسل تین ٹرم سے کانگریس پارٹی شکست سے دوچار ہورہی ہیں ۔جس سے سیکولر پارٹیوں کو نقصان ہورہا ہے ۔جس کی وجہ سے مالیگاؤں شہر و اطراف میں ترقی پر فل اسٹاپ لگ گیا ہے۔اسی کو دیکھتے ہوئے مالیگاؤں شہر سے اب یہ آواز بلند ہونے لگی دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ کیلئے مالیگاؤں شہر سے نمائندگی کی جائے ۔اس سلسلے میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ آصف شیخ رشید کی صدارت میں منعقد کی گئی ۔جس میں پہلا فیصلہ لیا گیا ہے کہ مقامی راشٹروادی کانگریس پارٹی مرکزی قیادت شرد پوار سے مطالبہ کریگی کہ دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ انڈین نیشنل کانگریس پارٹی سے لیکر این سی پی کو دی جائے۔دوسری تجویز یہ منظور کی گئی کہ دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا حلقہ پارلیمنٹ کیلئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کی تجربہ کار شخصیت شیخ رشید شیخ شفیع کو امیدوار نامزد کیا جائے۔آصف شیخ رشید کی صدارت میں منعقدہ این سی پی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں یہ بھی تجویز منظور کی گئی کہ مالیگاؤں شہر میں سب سے زیادہ سیاسی تجربہ رکھنے والی شخصیت کوئی ہے تو وہ شیخ رشید ہے اور اس ضمن میں انہوں نے چالیس سال اپنی سیاسی و تعمیری خدمات انجام دی اس تناظر میں مالیگاؤں آؤٹر سے تمام ہندو بھائیوں نے اور آل سیاسی پارٹیوں نے شیخ رشید کو دھولیہ مالیگاؤں حلقہ پارلیمنٹ سے امیدواری کرنے کی اپیل کی تھی جسکا اظہار بھی مقررین نے کیا ۔اس موقع پر آصف شیخ نے عہدیداران کی جانب سے آئی ہوئی بیشمار تجویز کی روشنی کہا کہ دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ راشٹروادی کانگریس پارٹی کو دی جائے، اس کیلئے ہم مالیگاؤں شہر کی جانب سے شرد پوار سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ مہاوکاس اگھاڑی کی میٹنگ میں دھولیہ مالیگاؤں لوک سبھا سیٹ این سی پی دیئے جانے کے اہالیان مالیگاؤں و این سی پی کے مطالبہ کو پیش کر منظور کروائے اور مالیگاؤں شہر کے سیاسی تجربہ کار شیخ رشید کو راشٹروادی کانگریس پارٹی سے امیدواری دی جائے ۔اس ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شرد پوار کو پیش کی جانے والی تجویز منظور کی گئی جسے شکیل بیگ نے پڑھ کر سنایا ۔یہاں اعجاز عمر، اسلم انصاری ،ریاض علی ،رئیس عثمانی، رفیق مرغے والا، عبد اللہ پہلوان، شاہد ریشم والا، سلیم انور، مہروالنساء اشفاق احمد سمیت مالیگاؤں آؤٹر سے آئے غیر مسلم بھائیوں نے بھی اپنی تجویز شیخ رشید کے حق میں پیش کی اور کہا کہ شیخ رشید کو کام کرنے کا چالیس سالہ تجربہ ہے انکے تجربات کی روشنی میں ہم مالیگاؤں کو ترقی کی جانب گامزن کرنے کی کوشش کریں گے ۔اس میٹنگ کی نظامت و قرآت حافظ انیس اظہر نے انجام دیئے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com