لالہ ریئل اسٹیٹ اینڈ کنسٹرکشن کا افتتاح ، معززین کی شرکت


لالہ ریئل اسٹیٹ اینڈ کنسٹرکشن کا افتتاح ، معززین کی شرکت


رہائشی و صنعتی زون میں غریب، متسوط و کاروباری طبقہ کیلئے قسط واری زمین کی فراہمی کے مواقع، فلیٹ کی تعمیر کا عزم


مالیگاؤں : 13 مارچ (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر میں زمین کے کاروبار میں گزشتہ کئی سالوں کے مقابلے اس مرتبہ کافی اچھال دیکھا جارہا ہے ۔شہر چاروں طرف پھیل رہا ہے، آبادی کے پیش نظر زمین کی قدر بڑھ رہی ہیں ۔عوام کو رہائشی و صنعتی علاقوں میں زمین فراہم کرنے کیلئے مختلف لینڈ ڈیولپرس اپنی خدمات دے رہے ہیں ۔ایسے میں دھوکہ دہی بھی جوگر ہورہی ہیں جس سے عوام تذبذب میں بھی مبتلا ہیں لیکن کچھ افراد انتہائی شفاف طریقے سے اس کاروبار کو انجام دینے کا دعویٰ کررہے ہیں ۔اسی ضمن میں 12 مارچ کو لالہ ریئل اسٹیٹ اینڈ کنسٹرکشن کا افتتاح آگرہ روڈ پر واقع جدید آفس کی شکل میں عمل میں آیا ۔اس موقع پر تعلیمی، مذہبی، طبی، کاروباری شخصیات سمیت معززین شہر نے شرکت کر لالہ کنسٹرکشن کے مالکان کو مبارکباد پیش کی ۔
اس موقع پر واحد لالہ، حاجی تنویر فیشن ، اجو لہسن والا نے کہا کہ ہم نے سرکاری طور پر منظوری حاصل کر مکمل طور پر قانونی دائرے میں زمین کے کاروبار کو شروع کیا ہے اور ہمارا نیا لے آؤٹ گٹ نمبر 85و 87 درے گاؤں میں شروع کیا گیا ہے ۔جہاں اوپن اسپیس، ایمی نیٹی، 40 فٹ کے راستے، لائٹ، نل ،گٹر کی مکمل سہولت کے ساتھ ہم غریب، متوسط طبقے کیلئے رہائشی پلاٹ قسط واری طور پر فروخت کررہے ہیں ۔اس کے علاوہ انڈسٹریل زون میں بھی پلاٹنگ کا ارادہ رکھتے ہیں اسی طرح انہوں نے کہا کہ آئندہ کے عزائم میں فلیٹ سسٹم کے تحت رہائش فراہم کرنا بھی ہمارا مقصد ہے ۔اس کے علاوہ فارم ہاؤس بھی تعمیر کئے جائیں گے ۔رہائشی پلاٹ فروخت کرنے کیلئے مالیگاؤں کارپوریشن سے منظوری حاصل کی گئی ہے مزید کاموں کیلئے منظوری حاصل کی گئی ہے ۔اس افتتاحی تقریب میں شہر کے تمام شعبوں کے معززین نے شرکت کر لالہ ریئل اسٹیٹ اینڈ کنسٹرکشن کے زمہ داران واحد لالہ، حاجی تنویر فیشن اور اجو لہسن والا کو مبارک باد پیش کی ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔bebaakurduweekly@gmail.com 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے