زمین کا کاروبار انتہائی نازک ہوتا ہے، ایمانداری و شفافیت کو ترجیح دیں اور سود سے بچیں : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی
گرین ٹاؤن کنسلٹنٹنگ انجینئراینڈ لینڈ ڈیولپرس کی جدید آفس کا باوقار افتتاح ، مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی دعا و سبق آموز نصحیت
مالیگاؤں : 6 مارچ (پریس ریلیز) زمین کا کاروبار نازک ہوتا ہے۔اس یوں تو ہر مقام پر ایمانداری شرط اول ہے لیکن اس کاروبار میں ایمانداری و شفافیت کو ترجیح دینا ضروری ہے ۔ہمیں سود کے لین دین سے بچنا چاہئے ۔اسطرح کے نصحیت آمیز جملوں کا اظہار ملک کے مایا ناز عالم دین مسلم پرسنل لاء کے سیکرٹری حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کیا ۔موصوف گزشتہ جمعہ کو مالیگاؤں میں اپنا سوپر مارکیٹ میں واقع محمد مستقیم محمد مرتضیٰ انجینئر کی جدید آفس گرین ٹاؤن کنسلٹنٹنگ انجینئر اینڈ لینڈ ڈیولپرس پر تشریف لائے اور انہوں نے کہا کہ ایمانداری سے یہ کاروبار کریں تو اس میں اللہ تبارک و تعالیٰ نے بیشمار کامیابی عطا کی ہے ۔ہم سود سے بچیں، آپس میں جو سودا ہو اسے پورا کریں ۔زبان اچھی استعمال کریں اور وعدہ پورا کریں ۔کسی کی ایک گز بھی زمین پر ناحق قبضہ نہ کریں اور کسی کو دھوکہ نہ دیں ۔ مولانا نے زمین کے کاروبار کرنے والے تاجروں کو سبق آموز نصیحت بھی کی ۔
محمد مستقیم محمد مرتضیٰ انجینئر کی جدید آفس کا افتتاح بروز جمعہ کو بعد نماز عصر حضرت مولانا عمرین محفوظ رحمانی کی دعا سے عمل میں آیا ۔اس موقع پر مولانا نے بھی دین و احادیث کی روشنی میں تاجروں کو نصحیت فرمائی ۔
اس موقع پر گرین ٹاؤن کنسلٹنٹنگ انجینئر اینڈ لینڈ ڈیولپرس کے روح رواں محمد مستقیم نے بتایا کہ یہاں سے کارپوریشن، سب رجسٹرار آفس، ناسک و دیگر محکموں سے قانونی طور پر شدہ زمین کا لے آؤٹ کرتے ہوئے رہائشی و انڈسٹریل علاقوں کیلئے قسط واری پلاٹ فروخت کئے جائیں گے ۔جہاں گاہکوں کو کارپوریشن و دیگر محکموں کی مکمل سہولتیں حاصل ہوسکیں گی ۔اس کے علاوہ اسی آفس میں ایک منی آفس بھی قائم کی گئی ہے جہاں سے سماجی کاموں کی انجام دہی بھی کی جائے گی ۔
اس افتتاحی تقریب میں محمد مرتضیٰ چھنگو فیملی کے ذمہ داران کے علاوہ آصف شیخ، قمرالدین شیخ ،عرفان علی ،اقبال سیٹھ بیڑی والے، حاجی فقیر محمد کارپوریٹر، خالد حاجی، شکیل قریشی، مجید حاجی بکھار والے، ظفر احمد احمد اللہ، اسماعیل مُلاّ، اسلم انصاری ،شکیل جانی بیگ ،نعیم نوری، لالہ ایوبی، زمین کے تاجروں میں پپو تاج،عقیل حاجی، اجو لہسن والا ،واحد لالہ ۔عتیق بیٹری والا ،مزمل ہاٹنہ والا، العشر لینڈ، جاوید بھائی فروٹ والے، سیف لینڈ والے، خانقاہ رحمانی و ادارہ صوت السلام کے اراکین سمیت سیکڑوں معززین شہر موجود تھے ۔انہوں نے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے مبارک باد دیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com