میونسپل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے چل بسیں ، صبح دس بجے شیواجی نگر میں آخری رسومات ادا کی جائے گی



میونسپل ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے چل بسیں ، صبح دس بجے شیواجی نگر میں آخری رسومات ادا کی جائے گی



مالیگاؤں : 13 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے مختصر سی علالت کے بعد ناسک کے سہیادری اسپتال میں چل بسیں ۔سپنا ٹھاکرے بلڈ کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھیں ۔جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا گیا کہ مصداق دو کیمو تھراپی کے باوجود انکی طبیعت میں سدھار نہیں آسکا اور رفتہ رفتہ انکے دونوں گردے فیل ہوگئے ۔انہیں برین ہیمبریج کا شدید دورہ بھی پڑا ۔مرض کے اوائل میں انہیں ناسک کے لوٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے طبیعت میں سدھار نہ ہونے کے سبب انہیں ناسک کے سہیادری اسپتال منتقل کیا گیا اور گزشتہ جمعرات کو انکی طبیعت زیادہ نازک ہوگئی ۔تب سے وہ وینٹی لیٹر پر تھیں اور آج پیر کی شب 10 بجکر پچاس منٹ پر یہ خبر آئی کہ مالیگاؤں کارپوریشن کی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے چل بسیں ۔اس ضمن میں نائب کمشنر سچن مہالے ،ہیلتھ ورکر امجد یوسف سر نے  انکی موت کی خبر دی ۔سچن مہالے نے بتایا کہ منگل کو صبح دس بجے انکے مکان گائتری نگر انکم ٹیکس آفس کے پاس کیمپ سے کے شیواجی نگر شمشان بھومی میں انکی آخری رسومات ادا کی جائے گی ۔خیال رہے کہ ڈاکٹر سپنا ٹھاکرے نے کورونا کے ایام بلا خوف و خطر اپنی طبی خدمات جاری رکھیں اور بہتر ڈھنگ سے مالیگاؤں میں کارپوریشن کے ذریعے انتظامی امور کی انجام دہی کی ۔خیالی رہے کہ دو ماہ قبل انہوں نے نمائندہ بیباک سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب میں ہیلتھ آفیسر کی پوسٹ پر برقرار نہیں رہوں گی ۔میری طبیعت ناساز ہے اور میں جلد ہی اس پوسٹ سے استعفیٰ بھی دینے والی ہوں اور اس بیچ انکی طبیعت زادہ ناساز ہوتے چلے گئی اور وہ اس دنیا سے رخصت ہوگئی ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے