نینشل ہائی وے پر متعدد سب وے، سروس روڈ، لائٹ، زیبرا کراسنگ و بریکر تعمیر کئے جائیں
حادثات کی روک تھام اور شہریان کی حفاظت کیلئے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے دہلی میں آصف شیخ کی ملاقات،کارروائی کا تیقن
نئی دہلی : 14 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ)ناسک ضلع کے مالیگاؤں شہر سے متصل دھولیہ لوک سبھا حلقہ سے گزرنے والی قومی شاہراہ ممبئی آگرہ روڈ پر سوما ٹول وے پرائیویٹ لمیٹڈ چاندوڑ تک مالیگاؤں ایک اقلیتی اور پاورلوم مزدوروں کے شہر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ نیشنل ہائی وے نمبر 3 مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود سے گزرتا ہے اور ہائی وے کے دونوں طرف پاورلوم مزدوروں کی گھنی آبادی ہے جس کی وجہ سے ہائی وے نمبر 3 کی حالت انتہائی خستہ ہے ۔راستہ جگہ جگہ خراب ہے، ڈیوائڈر بھی ٹوٹا ہوا ہے، انڈر گراؤنڈ سب وے کی درستی نامکمل ہیں، ہائی وے نمبر 3 پر ہمیشہ حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ سڑک عبور کرتے ہوئے غریب مزدوروں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑتا ہے۔اسطرح کا ایک مطالباتی مکتوب مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کو پیش کیا ہے ۔یہاں آصف شیخ نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے بتایا کہ جو نامکمل کام ہیں انہیں پورا کرنا انتہائی ضروری ہے ۔ان میں 1) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود سے گزرنے والی قومی شاہراہ نمبر تین مذکورہ بالا دونوں اطراف کی بستیوں کے مکینوں کو کئی جگہوں پر سب ویز نہ ہونے کی وجہ سے حادثات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس لیے جہاں ضروری ہو بہت سی جگہوں پر سب ویز بنائے جائیں۔
2) مذکورہ علاقے میں ہائی وے پر بڑی جگہوں پر ٹریفک نظام درست نہیں ہے، آبادی کی مناسبت سے بریکر (زیبرا کراسنگ، رمبل کی نشاندہی کرنا چاہیے اور ٹریفک پولس کو متعین کرنا ضروری ہے ۔کیونکہ اس روڈ پر چھوٹے موٹے حادثات ہمیشہ رونما ہوتے رہتے ہیں۔زیبرا کراسنگ بنائی جائے۔
3) ممبئی آگرہ ہائی وے پر کئی مقامات پر الیکٹرک ہائی ماسٹ کی ضرورت ہے لیکن الیکٹرک ہائی ماسٹ نصب نہیں ہیں اور کچھ خراب حالت میں بند پڑے ہیں ۔اسے درست کروایا جائے۔ہائی ماسٹوں کی تعداد بڑھا کر خراب الیکٹرک ہائی ماسٹ کی مرمت کی جانی چاہیے۔
4) دھولیہ سے چاندوڑ تک(ناسک) جانے والے راستے میں مالیگاؤں شہر کے دریگاؤں میں سروس روڈ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
5) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں ہائی ویز نمبر3 پر سمت بتانے والے اشارے بورڈز کی اشد ضرورت ہے، اس لیے شہر کے دونوں اطراف بڑے سمت اشارے والے بورڈ لگائے جائیں۔
آن جیسے کئی مسائل ممبئی آگرہ ہائی وے نمبر 3 ہر برقرار ہیں لہٰذا آپ سے درخواست ہے کہ ان سب کو فوری طور پر درست کیا جائے اور متعلقہ محکمے کو نیا سب وے تعمیر کرنے کا حکم دیا جائے۔ان مطالبات کو بغور پڑھنے کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ گڈکری نے اپنے پرسنل سیکرٹری کو طلب کر فوری کارروائی کی ہدایات دیں اور مالیگاؤں کا مسلہ حل کرنے کا تیقن دیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com