مالیگاؤں : پانچ میونسپل اردو اسکولوں کو ڈیجیٹل اسکول کیلئے پچاس لاکھ کی گرانٹ منظور: ستیہ جیت تانبے



مالیگاؤں : پانچ میونسپل اردو اسکولوں کو ڈیجیٹل اسکول کیلئے پچاس لاکھ کی گرانٹ منظور: ستیہ جیت تانبے 



مالـیگـاؤں : 29 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں عوامی و بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اسکیم کے تحت میونسپل کارپوریشن حدود میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے منظور کردہ خصوصی انتظامات کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بجٹ منظور کئے گئے ہیں ۔اسطرح کی تفصیلات نمائندہ بیباک کو ناسک ضلع حلقہ کے گریجویٹ رکن اسمبلی ستیہ جیت تانبے نے روانہ کی ہے ۔انہوں نے فیصلہ کی کاپی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ناسک میونسپل کارپوریشن حدود میں دو مقامات پر پچاس پچاس لاکھ اسطرح ایک کروڑ روپیہ کے کاموں کو منظوری دی گئی ہے ۔
اس کے علاوہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں واقع اردو پرائمری اسکول کو ڈیجیٹل اسکول تعمیر کرنے کیلئے 50 لاکھ روپے تخمینہ کو منظور کیا گیا ہے ۔ستیزہ جیت تانبے نے منظوری کا لیٹر دیتے ہوئے کہا کہ اسطرح کل ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی خطیر رقم کو حکومتی شرائط کیساتھ منظوری حاصل کی گئی ہے ۔مالیگاؤں کارپوریشن کی اردو پرائمری اسکول جنہیں ڈیجیٹل کرنے کو منظوری دی گئی ہیں ان میں اسکول نمبر ایک، 38، 43 اور 44،90 کا شمار ہے ۔پچاس لاکھ روپے تخمینہ سے ان پانچ اسکولوں کو ڈیجیٹل کیا جائے گا ۔اسطرح کی اطلاع ستیہ جیت تانبے نے دی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے