اقلیتی طبقہ کیلئے مفت ہنر مندی کی تربیت، مسلم طلبہ توجہ دیں :اسکل ڈیولپمینٹ آفیسر


اقلیتی طبقہ کیلئے مفت ہنر مندی کی تربیت، مسلم طلبہ توجہ دیں :اسکل ڈیولپمینٹ آفیسر 



 ناسک:  2 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) حکومت کے اسکل ڈیولپمنٹ، ایمپلائمنٹ ، انٹرپرینیورشپ اور انوویشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت ناسک ڈویژن میں ضلع اور تعلقہ کی سطح پر 68 صنعتی تربیتی ادارے ہیں۔ حکومت کی طرف سے اقلیتی طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور خواتین کے لیے مفت ہنر مندی کی تربیت دستیاب کی گئی ہے۔اس سلسلے میں ایک سرکاری پریس ریلیز میں جوائنٹ ڈائریکٹر پی ایم واکڑے نے بتایا کہ اس کے تحت ناسک ڈویژن میں کل 27 صنعتی تربیتی اداروں میں داخلہ کا عمل جاری ہے۔  

 محکمہ میں صنعتی تربیتی اداروں کے مقام 

 ناسک ضلع -ناسک، ناسک (لڑکیوں کے لیے)، ڈنڈوری، چندواڑ، کلوان، سنار، ناندگاؤں، ایولہ، مالیگاؤں

 دھولیہ ضلع - دھولیہ ، شندکھیڑا

 نندوربار ضلع - نندربار، نواپور، اکل کوا

 جلگاؤں ضلع - جلگاؤں، بھوساول، بودواڈ، جامنیر، پارولہ ، پاچورہ ، چوپڑا

 احمد نگر ضلع۔  احمد نگر، سنگمنیر، شیوگاؤں، جامکھیڑ، شری رام پور

 اقلیتی برادریوں (مسلم، جین، عیسائی، نو بدھ، پارسی، سکھ) کے نوجوانوں اور خواتین کو یہ تربیت مفت دی جائے گی۔ اس کورس کے لیے تعلیمی قابلیت کورس کے لحاظ سے 5ویں سے 12ویں پاس ہے۔ تاہم، ضرورت مند امیدوار داخلہ کے لیے متعلقہ سینٹر کے پرنسپل سے فوری رابطہ کریں ۔اسطرح کی اپیل واکڑے  نے کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے