شاہ رخ خان کے بنگلہ 'منت' میں دیوار پھلانگ کر دو افراد بغیر اجازت بنگلہ میں داخل، تیسرے منزلہ پر گرفتار ہوئے
ممبئی : 3 مارچ (بیباک نیوز اپڈیٹ) بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔ جہاں ان کی اہلیہ گوری خان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا واقعہ تازہ ہے وہیں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو نوجوان شاہ رخ کے 'منت' بنگلے میں بغیر اجازت داخل ہو گئے۔ وہ دونوں 'منت' کی تیسری منزل تک پہنچ چکے اور حیرت کی بات ہے کہ گھر میں سخت سیکورٹی کے باوجود یہ واقعہ پیش آیا۔
دو نوجوان سیکورٹی گارڈز سے بچتے ہوئے دیوار پھلانگ کر شاہ رخ کے 'منت' بنگلے میں داخل ہوئے۔ ان دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جیسے ہی یہ نوجوان 'منت' میں داخل ہوئے، سیدھے بنگلے کی تیسری منزل پر پہنچ گئے۔ بعد میں سیکورٹی گارڈز نے انہیں دیکھا اور نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ بغیر اجازت گھر میں داخل ہونے کے علاوہ نوجوانوں کے خلاف آئی پی سی کی دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اب ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
دونوں نوجوانوں کا تعلق گجرات کے سورت سے ہے اور ان کی عمر 20 سے 25 سال کے درمیان ہیں۔ جب یہ دونوں 'منت' میں داخل ہوئے تو شاہ رخ خان گھر پر نہیں تھے۔ پولس نے دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جب پولس نے ان سے پوچھا کہ آپ نے یہ حرکت کیوں کی تو انہوں نے کہا کہ ہم شاہ رخ خان کے مداح ہیں۔وہ شاہ رخ سے ملنے گجرات سے آئے تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com