مشن ایس ایس سی بورڈ امتحان امتحانی نقطہ نظر سے دسویں کے طلبہ و طالبات کیلئے خصوصی گائیڈنس پروگرام

مشن ایس ایس سی بورڈ امتحان

امتحانی نقطہ نظر سے دسویں کے طلبہ و طالبات کیلئے خصوصی گائیڈنس پروگرام


مالیگاؤں :(پریس ریلیز) 2 مارچ سے ایس ایس سی بورڈ امتحانات کا آغاز ہورہا ہے. ان امتحانات سے قبل طلبہ و طالبات میں بے چینی پائی جارہی ہے، امتحانات کی تیاری، زیادہ مارکس حاصل کرنے کا دباؤ، بورڈ امتحانات سے متعلق روز نئی معلومات طلبہ و طالبات کو کشمکش میں مبتلا کررہی ہے. طلباء کے اسی خوف و بے چینی کو دیکھتے ہوئے آل مالیگاؤں انگلش ٹیچرس ایوسی ایشن(امیٹا) نے دی رپورٹرس ویو کے اشتراک سے 25 فروری بروز سنیچر دوپہر 3 بجے دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات کیلئے ایک گائیڈنس پروگرام کا انعقاد کیا ہے. مذکورہ گائیڈنس پروگرام مولانا آزاد ملٹی پرپز ہال اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں منعقد کیا جائے گا. جس میں شہر کے مشہور و معروف ایجوکیشنسٹ اور کاؤنسلر اشفاق لعل خان سر اور پرسنالٹی ڈیولپمنٹ ٹرینر عمران جمیل سر طلبہ و طالبات کی رہنمائی کریں گے. اس پروگرام میں ایس ایس سی بورڈ امتحان کے نقطہ نظر سے طلباء کے تمام شکوک و شبہات کو دور کرتے ہوئے امتحان میں بہتر کارکردگی کے گْر سکھائے جائیں گے. شہر کی تمام ہی ہائی اسکولوں کے طلبہ و طالبات سے اس اہم پروگرام میں شرکت کی گزارش کی جاتی ہے. اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرس اور ہیڈ مسٹریس اور اساتذہ سے خصوصی درخواست کی جاتی ہے کی وہ اپنی اسکول میں زیر تعلیم دسویں کے طلباء کو اس کارآمد پروگرام میں شرکت کی تلقین کریں.

پروگرام کا وقت: 25 فروری بروز سنیچر، دوپہر 3  سے 5 بجے تک

مقام: مولانا آزاد ملٹی پرپز ہال، اے ٹی ٹی ہائی اسکول مالیگاؤں

منتظمین:۔
 امین مصطفےٰسر(ایم اے کمپیوٹرس)، ریحان یونس


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے