قبرستان زمین معاملہ میں ایک اور شکایت داخل ، روڈ، گٹر اور الیکٹرک پول کی غیر قانونی تعمیر پر مقدمہ درج کیا جائے


قبرستان زمین معاملہ میں ایک اور شکایت داخل ، روڈ، گٹر اور الیکٹرک پول کی غیر قانونی تعمیر پر مقدمہ درج کیا جائے 



قبرستان کی زمین بچانے کیلئے دینی و ملی تنظیموں سے آگے آنے کی اپیل ، دستخطی مہم بھی شروع کی جائے گی :آصف شیخ 




مالیگاؤں : 14 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ملک بھر میں مسلمانوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے کیلئے سنگھی ذہنیت روز افزوں حساس مسائل کو ہوا دے رہے ہیں ۔کبھی تین طلاق، کبھی یکساں سول کوڈ، کبھی نقاب، کبھی شادی اور کبھی وقف املاک، قبرستانوں کو ہتھیانے کی سازش اور مساجد کے اندر شیو لنک کی تعمیر نکالنا جیسے سنگین حالات پیدا کر مسلمانوں کو حراساں کیا جارہا ہے اور مسلمان ان مسائل سے نبرد آزما ہورہا ہے ایسے حالات میں ملک بھر میں جو جہاں رہے رہا ہے وہاں انہیں  قبرستان، مساجد،  درگاہ، خانقاہ، وقف املاک کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم عمل رہنا ہے یہی وقت اور حالات کا تقاضا ہے ۔اسی کی کوشش بھی ملک کی نامور دینی تنظیموں نے اور بالخصوص مسلم پرسنل لاء بورڈ کررہا ہے تاکہ مسلمانوں کی مذہبی املاک اور شریعت کی حفاظت ہوسکے ۔اسی ضمن میں اپنی دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں کی بڑھتی ہوئی مسلم آبادی کے پیش نظر پوار واڑی علاقہ میں قبرستان کی تعمیر کا بیڑا اٹھایا اور اسے مکمل کر مسلم ٹرسٹ کے حوالے کیا ۔اسی طرح درے گاؤں علاقہ میں بھی مسلم بستیوں کی تعمیر کے پیش نظر یہاں بھی آصف شیخ نے قبرستان کی تعمیر شروع کردی ۔اسی طرح ہیرا پورہ علاقہ میں قبرستان کیلئے ریزرو زمین پر کچھ سیاسی افراد و زمین مافیا پلاٹنگ کرتے ہوئے لاکھوں روپے میں زمین فروخت کررہے ہیں اور وہاں غیر قانونی طور پر روڈ، گٹر کی تعمیر اور الیکٹرک پول کی تنصیب جارہی ہیں ۔اس معاملے میں آصف شیخ رشید نے میونسپل کمشنر مالیگاؤں کارپوریشن اور محکمہ تعمیرات عامہ کو ایک مکتوب پیش کرتے ہوئے شکایات درج کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان زمین مافیا پر غیر قانونی او بغیر اجازت تعمیری کام کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے اور درکار ضروری کارروائی کی جائے ۔

اس ضمن میں آصف شیخ رشید نے شہر کے تمام مسالک و مکاتب فکر کے علماء کرام، دینی و ملی تنظیموں اور فلاحی اداروں، مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ذمہ داران، کل جماعتی تنظیم کے ارکان سمیت غیور مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہیرا پورہ قبرستان کی زمین بچانے کیلئے آگے آئیں، قبرستان کی تعمیر کرنے کیلئے اس زمین پر سے ناجائز تجاؤزات صاف کروائیں جائیں، ایسے ناعاقبت اندیش روپیہ کے لالچی مسلمانوں کو راہ راست پر لانے کیلئے کوشش کریں اور قبرستان کی زمین کا تجہیز و تکفین کے صحیح مد میں استعمال ہوسکے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم آئندہ دنوں میں اس وارڈ کے علاوہ شہر بھر میں دستخطی مہم چلا کر قبرستان کی زمین کو بچانے کی کوشش کریں گے ۔ہم دینی ملی تنظیموں سے ملاقات کریں گے اور انہیں اس بارے میں بلا تفرقہ قبرستان کی زمین حاصل کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں تعاون طلب کریں گے ۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے