نیِٹ امتحان کے سینٹر کی منظوری کیلئے جمیعت علماء سلیمانی چوک کی دہلی میں نمائندگی، ان شاءاللہ جلد ہی مثبت نتائج سامنے آئیں گے

نیِٹ امتحان کے سینٹر کی منظوری کیلئے جمیعت علماء سلیمانی چوک کی دہلی میں نمائندگی، ان شاءاللہ جلد ہی مثبت نتائج سامنے آئیں گے


نئی دہلی /مالیگاؤں (پریس ریلیز) آج 15 فروری بدھ کو دوپہر 1 بجے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نوئیڈا میں جوائنٹ ڈائریکٹر بنود کمار ساہو سے جمیعت علماء سلیمانی چوک کا وفد نے ملاقات کیں، اور مالیگاؤں شہر میں نیِٹ یو جی NEET - UG امتحانی سینٹر کے لئے درخواست کی اور شہر مالیگاؤں میں اسکی شدید ضرورت پر زور دیا جمیعت علماء سلیمانی چوک کے قاری اخلاق احمد جمالی، حافظ انیس اظہر، حافظ عبدالعزیز رحمانی پر مشتمل وفد نے بتایا کہ ہر سال ہزاروں طلبہ و طالبات اس امتحان کے لیے ممبئی، ناسک وغیرہ دوسرے شہروں میں جاکر امتحان دیتے ہیں ان میں غریب اسٹوڈنٹ کو انکے امتحانی مراکز پر جانے کے لئے وقت اور پیسے کی تکالیف  کے ساتھ ذہنی اذیت کا شکار ہوتے ہیں اس شہر کی آبادی تقریباً دس لاکھ کے قریب ہے اور 5 ہزار سے زائد طالبان علم  ِاس سال اس امتحان میں شریک ہونگے، اس شہر مالیگاؤں کی کئی اسکول و کالج کے پرنسپل اور انتظامیہ اس امتحان کے سینٹر کے لئے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی تمام شرائط و ضوابط پر اترنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں اس لئے وفد نے جوائنٹ ڈائریکٹر بنود کمار ساہو سے گزارش کی گئی وہ مالیگاؤں کی ان تمام اسکولوں و کالجوں میں کسی ایک کو سینٹر کی منظوری دے، جس میں جمیعت علماء سلیمانی چوک کے لیٹر پر مولانا مختار احمد ندوی ٹیکنیکل کیمپس منصورہ، اے ٹی ٹی ہائی اسکول، مالیگاؤں ہائی اسکول،جے اے ٹی ہائی اسکول، ایم ایس جی کالج، سردار ڈی ایڈ کالج،خاتون ڈی ایڈ کالج،کے نام اور انکے کچھ اسکول کے لیٹر ساتھ میں جوائنٹ ڈائریکٹر کو دیئے گئے اور ان طلبہ و طالبات کو آسانیاں میسّر کروایا جائے کہ ان کے وقت اور پیسے کی بربادی و  ذہنی اذیت سے بچ جائیں،لگن کے ساتھ وہ آگے کی تعلیم کے لئے  اس امتحان میں حصہ لیں اور محنت و لگن سے کامیابی حاصل کریں ملک کو تعلیم کے میدان میں آگے لے جانے میں مددگار ثابت ہو.


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے