ستاسی لاکھ روپے مالیت کا گٹکے سے بھرا کنٹینر ضبط ، ڈھائی کروڑ روپے ملکیت کے سامان کیساتھ صدام شہزاد خان گرفتار ، لوکل کرائم برانچ کی کارروائی


ستاسی لاکھ روپے مالیت کا گٹکے سے بھرا کنٹینر ضبط ، ڈھائی کروڑ روپے ملکیت کے سامان کیساتھ صدام شہزاد خان گرفتار ، لوکل کرائم برانچ کی کارروائی 




دیولہ : 17 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ)ناسک ضلع دیہی پولس سپرنٹنڈنٹ شاہ جی امپ ، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس ناسک دیہی مادھوری کنگانے کی رہنمائی میں  ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مالیگاؤں اور مقامی کرائم برانچ کے پولس انسپکٹر ہیمنت پاٹل کو موصول ہونے والی خفیہ اطلاع کے مطابق انیکیت بھارتی اور سب ڈویژنل پولیس آفیسر کویتا پھڑترے کی رہنمائی میں لوکل کرائم برانچ کے چھ پولس انسپکٹر جن میں ساگر شیمپی، ادے پاٹھک، پرشانت پاٹل، شرد مغل، سبھاش چوپڑا، یوگیش کول، دتا مالی وغیرہ نے آج بروز جمعہ 17 فروری کو تقریباً 11:30 بجے راہور گھاٹ کے دامن میں واقع تعلقہ کے چنچوے شیوار میں گٹکے کے ساتھ سامان لے جانے والے ایک بڑے کنٹینر کو پولس نے گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گٹکے سے بھرا ایک کنٹینر  رات کو ہائی وے عبور کرنے جا رہا تھا۔ جسے لوکل کرائم برانچ اور دیولہ پولس اسٹیشن نے مشترکہ طور پر چنچوے شیوارہ میں جال بچھا کر گٹکا لے جانے والے بڑے کنٹینر (نمبر RJ-14/GL 6143) کو ضبط کرلیا۔کنٹینر ڈرائیور نے کنٹینر سے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی۔  لیکن پولس نے تعاقب کرتے ہوئے کنٹینر ڈرائیور صدام شہزاد خان کو گرفتار کرلیا۔ اسکی رہائش صاحب نگر متھرا اتر پردیش بتائی گئی ۔تفصیلات کے مطابق کنٹینر میں گٹکھے کے کل 147 بڑے تھیلے رکھے گئے تھے۔ مارکیٹ کی قیمت کے مطابق مذکورہ تھیلوں کی کل قیمت 87 لاکھ 46 ہزار 380/- روپے ہے۔  پولس نے کہا کہ گٹکا سمیت کنٹینر اور ملزم کنٹینر ڈرائیور صدام شہزاد خان کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولس نے کنٹینر سمیت مجموعی طور پر 2 کروڑ 47 لاکھ 6 ہزار 380 روپے کا مال ضبط کیا ہے۔ اس ضمن میں دیولہ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔پولس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولس انسپکٹر پرشوتم شرسٹھ، پولس سب انسپکٹر وکرانت کچرے، ونے دیورے، جیوتی گوساوی، سچن بھامرے وغیرہ نے خصوصی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے