تانبے خاندان کو کانگریس سے باہر دھکیلنے کی سازش رچی گئی اور…”، ستیہ جیت تانبے کا کانگریس پر سنگین الزام، اے بی فارم ناسک کا نہیں بلکہ


تانبے خاندان کو کانگریس سے باہر دھکیلنے کی سازش رچی گئی اور…”، ستیہ جیت تانبے کا کانگریس پر سنگین الزام، اے بی فارم ناسک کا نہیں بلکہ.... 



ناسک :4 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناسک گریجویٹ حلقہ کی امیدواری کو لے کر کانگریس میں بغاوت ہوئی۔ بہت سے الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ اب بھی جاری ہے ۔  کانگریس لیڈر بالاصاحب تھورات کے بہنوئی  سدھیر تامبے کو بھی پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب ستیہ جیت تانبے نے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن جیت لیا ہے اور انہوں نے مہاراشٹر کانگریس پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بالا صاحب تھورات کو پریشان کرنے اور ہمارے خاندان کو کانگریس سے باہر کرنے کی سازش رچی گئی تھی،اسطرح کا الزام ستیہ جیت تانبے نے کانگریس پر لگایا۔ستیہ جیت تانبے سنیچر 4 فروری کو ناسک میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

 ستیہ جیت تانبے نے کہا کہ ’میں نے دو پریس کانفرنسوں میں سنا ہے کہ تانبے خاندان کو ناسک کے گریجویٹ حلقہ سے کسی کو نامزد کرنے کا فیصلہ لینا پڑا۔ پھر ٹھیک 12.30 بجے دہلی سے میرے والد کی امیدواری کا اعلان کیوں کیا گیا؟میرے والد کہہ رہے ہیں، میں کھڑا نہیں ہونا چاہتا، میرا بیٹا کھڑا ہونا چاہتا ہے، پھر میرے والد کی امیدواری کا اعلان ساڑھے 12 بجے کیوں ہوا؟پھر دہلی سے صرف ایک امیدوار کا اعلان کیوں کیا گیا؟
 "مہاراشٹر میں قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے دہلی سے ایک بھی امیدوار کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری امیدواری کا اعلان تو ہوا اور مجھ ناسک ضلع سے امیدواری ملی لیکن مجھکو ناسک ضلع کا نہیں بلکہ ناگپور اور اورنگ آباد ضلع سے امیدواری کیلئے اے بی فارم دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک سازش کا حصہ ہے،” ستیہ جیت تانبے نے کانگریس پر سنگین الزام لگایا۔

تانبے نے کہا کہ "یہ ایک 'اسکرپٹڈ کہانی' تھی۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ یہ سازش بالاصاحب تھورات کو پریشان کرنے، ستیہ جیت تانبے کو امیدوار بننے سے روکنے اور ہمارے خاندان کو پارٹی سے باہر دھکیلنے کے لیے رچی گئی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے