مالیگاؤں فیسٹیول تھری کا ننھے بچوں کے ہاتھوں پروقار افتتاح ، پہلے ہی دن قرات، تقریر، نعت حمد، لطیفہ و ڈراموں کے اصلاحی پیغام سے مالیگاوں کی فضا محسور کن ہوگئی



مالیگاؤں فیسٹیول تھری کا ننھے بچوں کے ہاتھوں پروقار افتتاح ، پہلے ہی دن قرات، تقریر، نعت حمد، لطیفہ و ڈراموں کے اصلاحی پیغام سے مالیگاوں کی فضا محسور کن ہوگئی 


آصف شیخ کی زیر نگرانی مالیگاؤں کا سب سے بڑا اسٹیج طلباء کی حوصلہ افزائی کیلئے پیش ، شیخ رشید و طاہرہ شیخ نے فیسٹیول کا ہر سال انعقاد کرنے پر مبارکباد پیش کی


مالیگاؤں شہر کی تعلیمی، سیاسی، مذہبی شخصیات سمیت ہزاروں عوام کی شرکت 


فوڈ زون ، سیل زون ، فن زون ، خلیل دادا سبیل سمیت 150 سے زائد مختلف النواع دکانوں سے سجا مالیگاؤں فیسٹیول



مالیگاؤں :3 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں فیسٹیول تھری کا افتتاح ننھے بچوں کے ہمراہ سابق میئر شیخ رشید و مالیگاؤں کی اولین میئر طاہرہ شیخ اور فیسٹیول کے آرگنائزر آصف شیخ رشید سمیت شہر عزیز کی سیاسی و تعلیمی اور مذہبی شخصیات کی موجودگی میں جمعہ کی شام چار بجے کیا گیا ۔اس موقع پر مالیگاؤں فیسٹیول کا مونو گرام تھرماکول کے ڈیزائن میں ترنگے رنگ کے غبارے کو ہوا میں چھوڑا گیا ۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔اس موقع پر سابق میئر شیخ رشید نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں فیسٹیول کا انعقاد کرنا اتنا آسان نہیں، اس کے انعقاد کیلئے انتظامیہ کمیٹی کو کتنے مراحل سے گزرنا پڑا، اسکولوں کے تعاون سے بھی ہمیں حوصلہ ملا، انہوں نے کہا کہ اسطرح کے فیسٹیول ہر سال منعقد کئے جانے چاہیے ۔انہوں نے مالیگاؤں شہر کیلئے عوام سمیت فیسٹیول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ۔اسی طرح مالیگاؤں شہر کی اولین میئر طاہرہ شیخ رشید نے کہا مالیگاؤں فیسٹیول کا انعقاد کرنے کا مقصد مالیگاؤں کی اشیاء اور ٹائلینٹ کو دنیا بھر میں عام کرنا ہے ۔اس فیسٹیول سے روزگار کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہیں ۔فیسٹیول میں فوڈ زون، فن زون کی 150 سے زائد مختلف النواع پکوان کے اسٹالز لگائے گئے ہیں ۔جہاں مالیگاؤں شہر کے لذیذ ذائقہ دار پکوان، و اشیاء سے عوام لطف اندوز ہورہی ہیں ۔اس افتتاح کے موقع پر آصف شیخ و شیخ رشید ،طاہرہ شیخ و معززین شہر نے کلچرل ہال، فوڈ زون ،فن زون و اسٹالوں کا افتتاح کیا اور باقاعدہ مالیگاؤں فیسٹیول کا آغاز کیا گیا ۔کلچرل ہال میں 5 ہزار نشست کے انتظامات کئے گئے جہاں اسکولوں کے طلباء نے قرات، نعت، حمد، لطیفہ، تقریر اور ڈراموں کے ذریعے اصلاحی پیغام کو عام کرنے کی کامیاب کوشش کی جسے مالیگاؤں کی ہزاروں عوام نے سراہا ۔اس موقع پر اسلم انصاری، شکیل بیگ ،حافظ انیس اظہر، ایڈوکیٹ ہدایت اللہ،خالد شیخ، اجو لہسن والا، اخلاق شاہ ،رضوان عبدالمطلب سر ،شفیق باکسر،  ،ہاشم سر، اشفاق ایوبی سر، عبدالحلیم صدیقی، ناظم سر وغیرہ موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے