مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب 3 فروری کو، میٹنگ کا ایجنڈا جاری



مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین کا انتخاب 3 فروری کو، میٹنگ کا ایجنڈا جاری 


ممبئی : 27 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) اقلیتی ترقیات محکمہ کے سکریٹری کی صدارت میں حج کمیٹی ایکٹ، 2002 کی دفعہ 21 (1) کے تحت مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے 3 فروری کو صبح 11 بجے کمیٹی کے کمرہ نمبر 2 ساتویں منزل پر منترالیہ، ممبئی میں منعقد ہوگا۔ اسطرح کا ایک مکتوب مہاراشٹر حکومت کے سرکل آفیسر پروین جگاری نے نامزد اراکین کو روانہ کیا ہے ۔ان اراکین میں ریاستی وزیر عبدالستار ، نسیمہ شیخ، اشرف علی عباس علی سید، قاضی عارف اللہ قدرت اللہ، محمد شکیل قاضی، افضل شبر علی چاودانی،شیخ ابراہیم شیخ اسلم، مالیگاؤں،  عرفان اسماعیل شیخ، حاجی شیخ فیروزالہ شیخ چنومیاں تمبولی، سلیم محمد پور بگوان، محمد اعجاز محی الدین محمد وحید الدین دیشمکھ، آصف عثمان خان، ناگپور، ڈاکٹر وجاہت مرزا (باقاعدہ تقرری)، چیئرمین، مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ، ای ایم یو قاضی (سابق عہدیدار)، ایگزیکٹو آفیسر، مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی شامل ہیں۔یہ 14 اراکین نئے چیئرمین کا انتخاب کریں گے ۔مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کی پہلی میٹنگ کا انعقاد ہورہا ہے اور اس میٹنگ میں ہی چیئرمین کا انتخاب ہوگا ۔سرکل آفیسر پروین جگاری نے میٹنگ کا ایجنڈا مالیگاؤں سے نامزد شیخ ابراہیم شیخ اسلم کو بھی روانہ کیا ہے ۔موصوف دو فروری کو مالیگاؤں سے ممبئی کیلئے روانہ ہونگے اور تین فروری کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔خیال رہے کہ اس چئیرمین چناؤ میں اعجاز محی الدین محمد وحید الدین دیشمکھ کا انتخاب عمل میں آسکتا ہے ۔اسطرح کی بازگشت بھی سنائی دے رہی ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے