میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کا انتخاب بھی براہ راست عوام سے ہونا چاہیے :اجیت دادا پوار



میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کا انتخاب بھی براہ راست عوام سے ہونا چاہیے :اجیت دادا پوار 



کولہاپور :10  جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) عوام سے براہ راست سرپنچ کا انتخاب اکثر الجھن کا باعث بنتا ہے۔  سرپنچ ایک ذہن کا ہوتا ہے اور اراکین بلدیہ مختلف ذہن کے ہوتے ہیں ۔ اسطرح کا تبصرہ سابق نائب وزیر اعلیٰ اجیت دادا پوار نے کیا ۔اپوزیشن لیڈر اجیت پوار نے افسوس کا اظہار کیا کہ گاؤں کی پنچایت اس کے سبب کھیلی جا رہی ہے۔  خیال رہے کہ اجیت پوار کی جانب سے  کولہاپور میں آج نو منتخب سرپنچ کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اجیت دادا پوار اظہار خیال کررہے تھے ۔


اجیت پوار نے کہا کہ آپ کے پاس ایک نیا موقع ہے۔ آپ کو براہ راست عوام نے منتخب کیا ہے۔  جب سرپنچ کو براہ راست عوام سے منتخب کرنے کا فیصلہ ہوا تو ہم نے اس کی مخالفت کی۔  اگر سرپنچ کا انتخاب عوام سے کرنا ہے تو شہر کے ایم ایل اے ، میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کا انتخاب بھی عوام سے ہونا چاہیے۔  اجیت پوار نے کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ ایک جگہ ایک طریقہ اور دوسری جگہ دوسرا طریقہ مناسب نہیں ہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے