سر راہ طالبہ سے بدسلوکی کرنے والا اوباش نوجوان پولس حراست میں
مالیگاؤں : 16 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) گزشتہ 24 روس قبل نیا اسلام پورہ قاسمی مسجد کے عقبی حصہ میں اسکول سے گھر جارہی ایک طالبہ کو اوباش نوجوان نے سر راہ بدسلوکی کرتے ہوئے اسے چھیڑا ۔اس گھناؤنی حرکت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوا جس میں طالبہ نے ہمت دکھاتے ہوئے اس اوباش نوجوان کو سخت سست کہا اور اسے پکڑنے کی کوشش کرنے لگی لیکن وہ اوباش نوجوان بھاگ نکلا ۔اس گھناؤنی حرکت سے اوباش نوجوان پر شہر بھر میں چوطرفہ تنقید ہورہی ہیں ۔اور مطالبہ کیا جارہا تھا کہ اسامہ پریس قانونی کارروائی کی جانی چاہئے ۔بلا آخر آج شام میں عائشہ نگر پولس اسٹیشن کے عملہ نے اس اوباش نوجوان کو اپنی حراست میں لیا ہے ۔اس اوباش نوجوان کا تعلق نیا پورہ کے مشہور خانوادہ سے بتایا جارہا ہے ۔تادم تحریر پولس قانونی کارروائی میں مصروف ہے ۔ملزم کا نام کیا ہے؟ ملزم کیخلاف کونسی دفعات کا اطلاق کیا جاتا ہے؟ کب اسے کورٹ میں پیش کیا جائے گا؟ اسکی تفصیلات بہت جلد منظر عام پر آئے گی ۔شام دیر گئے عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں قانونی کارروائی جاری رہی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com