اکرم شیخ عرف اجو لہسن والا اور امان بیگ کی مقامی عدالت سے ضمانت منظورپولس کی سخت مخالفت کے باوجود دفاعی وکلاء کی مدلل بحث


اکرم شیخ عرف اجو لہسن والا اور امان بیگ کی مقامی عدالت سے ضمانت منظور


پولس کی سخت مخالفت کے باوجود دفاعی وکلاء کی مدلل بحث



مالیگاؤں : 10 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) بارہ نومبر تشدد معاملہ میں گزشتہ ماہ گرفتار کئے گئے ملزمین اجو لہسن والا اور امان سراج بیگ کو آج بروز منگل کو مقامی عدالت نے ضمانت منظور کردی ہے۔اسطرح کی تفصیلات دفاعی وکیل عارف این شیخ نے نے نمائندہ کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ سٹی پولس اسٹیشن  اور عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں درج دونوں مقامات میں آج دونوں ملزمان کی ضمانت کا عریضہ منظور کردیا گیا ہے ۔کورٹ سے ضمانت ملنے پر ایڈوکیٹ دفاع عارف شیخ نے بتایا کہ پولس نے ضمانت کیخلاف سخت موقف اختیار کیا تھا ۔سخت جرح کے بعد عدالت نے اس وجہ سے بیل ایپلیکیشن گرانٹ کردی کہ آیا اس معاملے میں پولس نے چارج شیٹ داخل کردی ہے اور اس مقدمے میں تقریبا تمام ملزمان کی ضمانت گرانٹ ہوچکی ہیں ۔کچھ ملزمین کی مقامی کورٹ سے تو کچھ ملزمین کی ہائی کورٹ سے ضمانت ہوچکی ہیں لہذا ہمارے موکل غنڈہ عناصر نہیں بلکہ سماجی خادم ہیں اور انکا ماضی میں بھی کردار بہتر رہا ہے اور یہ ملزمین کاروباری شخصیت سے شہر میں مشہور بھی ہیں ۔اس دوران دونوں ملزمین نے کوئی غیر قانونی سرگرمیاں انجام نہیں دی ہیں ۔اس کے باوجود بھی پولس سخت رقیہ اپنائے ہوئے ہیں ۔لہذا عدالت شیخ اکرم شیخ عارف عرف اجو لہسن والا اور امان امان بیگ سراج بیگ کے ضمانت کے عریضے کو منظور کرے ۔اس موقع پر پولس نے ضمانت عریضہ کی سخت مخالفت کی لیکن دفاعی وکیل عارف شیخ نے مدلل بحث کی کہ ملزمان سے ایف آئی آر میں کوئی ریکوری کا کوئی ذکر نہیں ہے اس لئے عدالت انہیں ضمانت پر رہا کرے ۔عدالت نے اجو لہسن والا اور امان بیگ عائشہ نگر پولس اسٹیشن اور سٹی پولس اسٹیشن میں درج مقدمات سے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر کیا ۔اسطرح کی اطلاع بھی ایڈوکیٹ عارف شیخ نے نمائندہ بیباک کو دی ۔انہوں نے کہا کہ دفاعی وکلاء میں ایڈوکیٹ عارف شیخ ،ایڈوکیٹ اویس شیخ ،ایڈوکیٹ کنال نکم موجود تھے ۔

خیال رہے کہ سال گزشتہ 12 نومبر کو شان رسالت مآب صل اللہ علیہ وسلم میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف پر امن مالیگاؤں بند کی کامیابی کے بعد پھوٹ پڑے مالیگاؤں تشدد معاملہ میں پولس کو کئی مطلوب نوجوانوں کی تلاش تھی ۔اس ضمن میں مالیگاؤں پولس انتظامیہ کی جانب سے موصول تفصیلات کے مطابق شیخ اکرم شیخ عارف عرف اجو لہسن والا کو اپنا سوپر مارکیٹ اور امان سراج بیگ عرف ابو نامی شخص عائشہ نگر پولس اسٹیشن کی حدود سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو کے اسکواڈ نے یہ کارروائی کی تھی ۔ایڈوکیٹ عارف شیخ نے بتایا کہ اجو لہسن والا کو سٹی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ نمبر 74 اور عائشہ نگر پولس اسٹیشن میں مقدمہ نمبر 76 میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے