اورنگ آباد والوج ایم آئی ڈی سی میں آتشزدگی ، کئی مکانات بھی آگ کی لپیٹ میں
اورنگ آباد : 16 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) اورنگ آباد کے والوج 'MIDC' میں ایک پلاسٹک کمپنی میں زبردست آگ لگ گئی اور بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے کے کئی مکانات میں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔ فی الحال فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں ۔جو آگ بجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔پلاسٹک کمپنی میں لگی آگ کی وجہ اب تک یہ سمجھ میں نہیں آسکی اور اس حادثے میں کتنا نقصان ہوا یہ بھی سامنے نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق ساحل پلاسٹک کمپنی اورنگ آباد کے جوگیشور علاقے میں والوج 'MADC' میں واقع ہے۔آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔انہوں نے آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
کمپنی میں آگ بہت سنگین ہے۔ دور سے آگ کے شعلے نظر آتے ہیں۔ یہ دیکھ کر بہت سے شہری اس کمپنی کی طرف مدد کیلئے دوڑ پڑے۔انہوں نے آگ بجھانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔ پانی سے بھرا ٹینکر بھی منگوایا گیا ہے۔کمپنی کے آس پاس کا علاقہ رہائشی ہے۔ یہاں بہت ساری سوسائٹیاں ہیں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں سے کئی گھروں میں آگ لگ گئی ہے۔ اس واقعے میں ابھی تک کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم آگ لگنے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com