مالیگاؤں میں پہلی بار 5 کلو میٹر اوپن میراتھان کا 15جنوری کو انعقاد، میراتھان کے انعامات میں طلباء کو اسپورٹس سائیکل, میڈلس, ٹرافی اور سند سے نوازا جائے گا


مالیگاؤں میں پہلی بار 5 کلو میٹر اوپن میراتھان کا 15جنوری کو انعقاد، میراتھان کے انعامات میں طلباء کو اسپورٹس سائیکل,  میڈلس, ٹرافی اور سند سے نوازا جائے گا 


شہر کی تمام اسکولوں, دینی مدارس, یتیم خانوں اور دیگر اداروں کے طلباء میراتھان ریس میں حصہ لینگے 


مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کے زیر اہتمام انڈین آرمی ڈے کے موقع پر دوڑے گا مالیگاؤں بڑھے گا مالیگاؤں 



مالیگاؤں : 13 جنوری (پریس ریلیز) شہر کے ترقی پسند و تعلیم یافتہ نوجوانوں کی فلاحی و سماجی تنظیم مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ (MDF)فی الو قت چار اہم مدعو ں پرکام کر رہی ہے جس میں تعلیم, ہنر مندی, روزگار اور صحت  شامل ہیں. اسی سلسلے کی ایک کڑی مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ کی جانب سے 15 جنوری 2023 بروز اتوار کو نیشنل آرمی ڈے کے موقع پرمنعقد ہونے والی 5 کلو میٹر میرا تھان ریس (دوڑکا مقابلہ) کا انعقاد کیا گیا ہے۔ 

میراتھان میں حصہ لیتے والے طلباء:
اس دوڑ کے مقابلے میں شہر عزیز مالیگاؤں کے تمام ہی ہائی اسکولوں اور مدارس کے طلباء کے علاوہ ایسے نوجوان جن کی عمر 16 سال سے 30 سال ہے ،اس میرا تھان ریس (دوڑ کا مقابلہ) میں حصہ لے سکتے ہیں.
اس مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں صحت وتندورستی کو لے کر بیداری پیدا کر نا اور اپنی لائف اسٹائل کو  بہتر بنانا ہے ۔

میراتھان کا آغاز اور اختتام:
اس 5 کلو میٹر محیط پر مبنی میراتھان ریس کا آغاز عزیز کلو اسٹیڈیم سے صبح ساڑھے سات بجے ہوگا اور ریس کا اختتام بھی عزیز کلو سٹیڈیم پر ہی ہوگا. اس ریس کی شروعات عزیز کلو اسٹیڈیم کے گیٹ سے ہوگی. ریس کے آگے پولس انتظامیہ, ٹریفک پولیس اور فوجی جوان رہے گے. یہ ریس نورنگ کالونی, حبیب لانس, ملت مدرسہ, مشاورت چوک, سلیمانی چوک, بیت العلوم سے گزر کر عزیز کلو اسٹیڈیم پر ختم ہوگی. 

انعامات و اعزاز:
میراتھان میں اول مقام حاصل کرنے والے طالب علم کو اسپورٹس سائیکل, گولڈ میڈل, ٹرافی اور سند سے نوازا جائے گا. اسی طرح سے کل 33 میڈلس اول, دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلباء کو مختلف عمر کے گروپ میں دیا جائے گا. نیز تمام ہی شریک طلباء کو ٹی شرٹ اور اعزازی سند سے نواز جائے گا. 

اداروں کی تائید و حمایت: 
اس پورے پروگرام میں بطور معاونین میں شہر کے مختلف سماجی, فلاحی و ملی اداروں کے نام اس طرح ہیں رحمان فاؤنڈیشن, اسکاۓ ہیلپ فاؤنڈیشن, مسلم انتی سیوا فاؤنڈیش, پبلک سماچار, عبد السّتار ایمبولینس گروپ, ٹیلر یونین گروپز مقیم مینا نگری گروپ, اعجاز شاھین گروپ, نیکی کلب گروپ, ایکتا فاؤنڈیشن گروپ, آرین گروپ, احتشام بیکری والا گروپ, تحریر اسکوائر فاؤنڈیشن, عرفات ایجوکیشنل سوسائٹی, مزدور حق سمیتی مالیگاؤں, صراط مستقیم میڈیکل ٹرسٹ, عضباء سوسائٹی رونق آباد اور دیگر ادارے ہیں. 

میراتھان کے مہمانان خصوصی:
اس پروگرام میں بطور مہمانان خصوصی مولانا محفوظ عمرین رحمانی, اے ایس پی انیکیت بھارتی, ڈی وائی ایس پی تیگ سنگھ, آصف نیشنل والا اور سبکدوش فوجی آفیسران موجود رہے گے. 

زیر اہتمام اور انتظامیہ کمیٹی:
مالیگاؤں ڈیولپمنٹ فرنٹ صدر پروفیسر حبیب الرحمن ,  نائب صدرفرنود رومی, جنرل سکریٹری ساجد نعیم, جوائنٹ سکریٹری ریٹائرڈ آرمی یونس خان, ترجمان ببو ماسٹر, خزانچی وسیم موسیٰ, ممبراحتشام شیخ ،صابر ماسٹر موبائل ولے ، ندیم پلمبر ، اسامہ اعظمی ، ابوذر غفاری ، محمد مدثر (مدّو) ،سید زید ،اظہر شیخ ، اعجاز شاھین,شکیل حمدانی صاحب ،اقبال انصاری صاحب ، ڈاکٹر محب الرحمن ،پروفیسر نوید اختر اور دیگر اراکین شامل ہیں.

مزید معلومات کیلئے رابطہ قائم کریں: 
8605428599
8650740225
7276750146
7040506295


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے