ناسک - شرڈی ہائی وے پر لکژری بس کا دلخراش حادثہ ، 10 مسافر ہلاک وزیر اعلیٰ کا اظہار تعزیت
مرنے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان ، زخمیوں کا علاج مفت ،حادثے کی تحقیقات کا حکم
ناسک : 13 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) چیف منسٹر ایکناتھ شندے نے ناسک شرڈی ہائی وے پر واوی پاٹھے گاؤں کے قریب آج صبح ایک پرائیویٹ بس اور ٹرک میں تصادم ہوا ۔اس حادثہ پر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے ادا کیے جائیں اور زخمیوں کو سرکاری خرچ پر ضروری علاج فراہم کیا جائے۔ جیسے ہی اس حادثہ کی خبر سامنے آئی ، وزیر اعلیٰ نے ناسک کے ڈویژنل کمشنر اور ضلع کلکٹر سے بات چیت کی اور اس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی۔ اس حادثے میں اب تک دس افراد ہلاک اور کچھ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔ چیف منسٹر نے یہ بھی ہدایت دی کہ زخمی مسافروں کو فوری طور پر شرڈی ناسک منتقل کیا جائے اور ان کا مناسب علاج شروع کیا جائے اور اس بات کی تحقیقات کی جائے کہ حادثہ کی اصل وجہ کیا ہے۔
پبلک ریلیشنز روم (وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ)کی جانب سے دی گئی تفصیلات کے مطابق مسافروں کو لے جانے والی تیز رفتار بس (MH04 FK2751) سنر-شرڈی ہائی وے پر پاٹھے گاؤں کے قریب الٹ گئی۔اس میں کل مسافر 45 مسافر سوار تھے ۔ان میں سے 10 مسافروں کی موت واقع ہوگئی ان میں 7 مسافروں کی شناخت ہوئی جملہ 3 مسافر نامعلوم ہیں ۔حادثے میں ہوئے زخمیوں کا اسپتال میں علاج شروع کردیا گیا ہے ۔ان میں ماتوشری ہسپتال-03، ڈاکٹر سالونکھے ہسپتال-01، یشونت ہسپتال-16، کل 20 مسافر زیر علاج ہیں۔چار مسافروں کو علاج کے بعد سنر اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com