ناسک ڈویژن گریجویٹ چناؤ میں 49.28 فیصد پولنگ ریکارڈ ، جلگاؤں میں سب سے زیادہ پولنگ، دیکھئے ضلع وائز فیصد کی تفصیلات
ناسک: ( 30 جنوری) ناسک گریجویٹ حلقہ انتخاب میں ڈویژنل کمشنر رادھا کرشن گمے نے آج صبح پولنگ سینٹر پہنچ کر حق رائے دہی ادا کیا اور پولنگ اسٹیشن کا جائزہ لیا ۔اس ضمن میں آج شام پولنگ کا مرحلہ مکمل ہوا ۔2 فروری کو نتائج کا اعلان کیا جائے ۔ووٹنگ کی تفصیلات پیش کرتے ہوئے محکمہ نے بتایا کہ ناسک ڈویژن میں کل 338 پولنگ اسٹیشنوں پر آج ووٹنگ کا عمل خوش اسلوبی سے عمل میں آیا۔اسطرح کی اطلاع ایک پریس ریلیز میں اسسٹنٹ الیکشن ریٹرننگ آفیسر اور ڈپٹی کمشنر (ایڈمنسٹریشن) رمیش کالے نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن میں 2 لاکھ 62 ہزار 678 ووٹوں میں سے 1 لاکھ 29 ہزار 456 ووٹ ڈالے گئے ہیں جو مجموعی طور پر 49.28 فیصد ہے۔
ناسک : ڈویژن کے ناسک ضلع میں کل 69 ہزار 652 ووٹرز میں سے 31 ہزار 933 ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور ضلع ناسک میں 45.85 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
احمد نگر : احمد نگر ضلع کے کل 1 لاکھ 15 ہزار 638 ووٹرز میں سے 58 ہزار 283 ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور احمد نگر ضلع میں 50.40 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
دھولیہ : دھولیہ ضلع کے کل 23 ہزار 412 ووٹرز میں سے 11 ہزار 822 ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔یہاں 50.50 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
جلگاؤں :جلگاؤں ضلع کے کل 35 ہزار 58 ووٹروں میں سے 18 ہزار 33 ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور ضلع میں 51.44 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
نندربار :نندوربار ضلع میں کل 18 ہزار 918 ووٹرز میں سے 9 ہزار 385 ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور ضلع نندربار میں 49.61 فیصد ووٹنگ ہوئی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com