پی آئے ، دو اے پی آئے سمیت دس پولس معطل ، چندر کانت پاٹل پر سیاہی پھینکنے کا معاملہ ، پولس کمشنر کی کارروائی


پی آئے ، دو اے پی آئے سمیت دس پولس معطل ، چندر کانت پاٹل پر سیاہی پھینکنے کا معاملہ ، پولس کمشنر کی کارروائی 


پونہ : 11 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پونہ کے رابطہ وزیر چندرکانت پاٹل پر ہفتہ کو پمپری چنچواڑ میں سیاہی پھینکی گئی۔ اس کے بعد ریاست میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔ دریں اثنا،چندرکانت دادا پاٹل کے پروگرام میں ڈیوٹی پر تعینات پولس آفیسر و ملازمین پر لاپرواہی کا الزام بھی عائد ہورہا ہے ۔اس ضمن میں پمپری چنچواڑ پولیس کمشنر انکوش شندے نے ایک پولیس انسپکٹر، 2 پولیس سب انسپکٹر اور 7 پولیس اہلکاروں اسطرح دس پولس ملازمین کو کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔جبکہ پولس نے فوری طور پر سیاہی پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ اور اسکے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

 معطل کیے گئے پولس افسران اور ملازمین کے نام درج ذیل ہیں۔

 1. پولس انسپکٹر ستیش نندورکر (کرائم برانچ، یونٹ 2)


 2. سب انسپکٹر آف پولس پردیپ سنگھ سدھن سیسودے (کرائم برانچ)

 3. گنیش دتو مانے (چنچواڑ پی او اسٹیشن)

 4. اے ایس آئی بھاؤصاحب مرلیدھر سرودے (چنچواڑ پی او اسٹیشن)

 5. اے ایس آئی دیپک مہادیو کھرات (کرائم برانچ)

 6. پولس کانسٹیبل پرمود سوریہ کانت ویٹل (کرائم برانچ)

 7. نائک دیوا شیواجی راوت (کرائم برانچ)

 8. ساگر دشرتھ اواسارے (کرائم برانچ)

 9. خاتون پولس کنچن پرشانت گھاولے (چنچواڑ پوسٹ اسٹیشن)

 10. خاتون پولس پرینکا بھائی لال گجر (ہیڈ کوارٹر)۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے