منماڑ سے 24 تلواریں ضبط ، دو افراد گرفتار ، مقامی و دیہی پولس اسکواڈ کی کارروائی


منماڑ سے 24 تلواریں ضبط ، دو افراد گرفتار ، مقامی و دیہی پولس اسکواڈ کی کارروائی 



منماڑ : 10 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 24 تلواروں کا غیر قانونی ذخیرہ قبضے میں لے لیا۔ اس معاملے میں پنجاب کے ایک نوجوان کے ساتھ ایک مقامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس ان سے تفتیش کر رہی ہے۔

 منماڑ شہر پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ شہر میں غیر قانونی تلواریں ذخیرہ کرکے فروخت کی جارہی ہیں۔ اسی مناسبت سے پولیس کی ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے شہر کے دت مندر روڈ پر گردوارہ کے باہر ایک اسٹال سے کل 24 غیر قانونی تلواریں ضبط کیں جن میں 23 غیر قانونی تلواریں اور ایک نوجوان کے قبضے سے ہے۔ اس سلسلے میں منماڑ سٹی پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے۔


 پولیس نے 24 غیر قانونی تلواریں اور کل 90,000 روپے مالیت کی موٹرسائیکل قبضے میں لے لی ہے۔ اس معاملے میں سندیپ بالاصاحب پوار (مقام وڈگاؤں پنگو، ضلع چندواڑ) اور چرن سنگھ بھوپیندر سنگھ (عمر 27 سال، نیا کوٹ اتمارام سلطان ونڈ روڈ، امرتسر، پنجاب) کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان ل پر غیر قانونی تلواریں رکھنے اور فروخت کرنے کا الزام ہے۔ یہ کارروائی اسپیشل انسپکٹر جنرل آف پولیس بی جی شیکھر پاٹل، پولیس سپرنٹنڈنٹ شاہ جی امپ، منماڑ کے سب ڈویژنل پولیس افسر سمیر سنگھ سالوے کی رہنمائی میں کی گئی۔ سٹی پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ پولس انسپکٹر پرہلاد گیتے، پولس نائک گنیش نروٹے، پولیس کانسٹیبل گورو گنگورڈے، پولیس کانسٹیبل راجیندر کھیرنار، پولیس کانسٹیبل رنجیت چوہان ، چندواڑ پولیس اسٹیشن کے پولیس پولیس کانسٹیبلوں کی ٹیم نے یہ کارنامہ انجام دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے