آل مہاراشٹر تقریری مقابلہ میں مالیگاؤں ہائی اسکول سرخرو ، تیرہ انعامات سے سرفراز

آل مہاراشٹر تقریری مقابلہ میں مالیگاؤں ہائی اسکول سرخرو ، تیرہ انعامات سے سرفراز 



مالیگاؤں : (پریس ریلیز) الحمدللہ! عزم محکم ہو تو ہوتی ہیں بلائیں پسپاں کے مصداق مالیگاؤں ہائی اسکول تعلیمی و ثقافتی میدان میں کامیابی کے پرچم بلند کررہی ہیں اور سخت محنت و جہد مسلسل سے مالیگاؤں شہر کا نام مہاراشٹر بھر میں روشن ہورہا ہے ۔الحمداللہ یہ بڑی ہی خوشی اور مسرت کا مقام ہے کہ سردار حاجی امیر صاحب رئیس ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج  بھیونڈی کے زیر اہتمام 24 دسمبر بروز سنیچر  کو 63 واں کل مہاراشٹر بین المدارس اردو تقریری مقابلہ کا انعقاد ہوا ۔اس مقابلے میں  پہلا ابتدائی مقابلہ صبح 9 بجے شروع ہوا کل 53 طلباء و طالبات شریک مقابلہ رہے۔ان میں سے 24 بچوں کا انتخاب کیا گیا۔الحمداللہ دی مالیگاوں ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج میں VIII=B میں زیر تعلیم محمد عباد ساجد خان کا انتخاب فائنل مقابلے کے لئے 24طلبا وطالبات میں ہوا۔اور ایک مرتبہ پھر اسی تقریر کو دوسرے ججیس کے سامنے محمد عباد نے بڑے جوش و خروش اور دلنشین انداز میں "پہلے تم کام کرو بعد میں آرام کرو" عنوان سے تقریر سنائی۔
صرف 10 طلباء و طالبات کو فائنل مقابلے میں انعام دیا جانا تھا۔مقابلہ واقعی سخت تھا۔تمام ہی بچوں نے بڑے ہی دلنشین انداز میں اپنی تقاریر پیش کیں اللہ تعالی کا خاص کرم رہا کہ مالیگاؤں ہائی اسکول کو پنجم انعام سے نوازہ گیا۔معزز مہمانانِ کرام کی جانب سے انعامات میں 1) اولڈ بوائز ٹرافی، 2) الہدی جویلرس ٹرافی، 3) ڈاکٹر مومن محی الدین ٹرافی، 4) ریئس ھائی اسکول ٹرافی، 5) شریک مقابلہ ٹرافی، 6)فائبر کپ کا سیٹ، 7)کیڈبری Cadbury  کا باکس، 8)2023کا کیلنڈر، 9) بہترین سرٹیفیکیٹ، 10) ایک تھیلی، 11) ایک قلم، 12 )تین کتابیں، 13) ایک تقریری کتاب پیش کی گئی ۔ہم اللہ رب العزت کے آگے سر بسجود ہیں کہ اس نے ہمیں کامیابی و کامرانی عطا فرما٘ئی اور ہماری اسکول کی روایت برقرار رہی۔اس کامیابی پر چیئرمین امطاک اسحاق سیٹھ زری والا، سیکرٹری سراج دلار سر، اراکین انجمن و ہیڈ ماسٹرس زاہد حسین سر، سپر وائزرس اشفاق جعفر سر، رضوان اقبال سر و ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے کامیاب طالب علم عباد خان اور انچارج ٹیچر انصاری الطاف سر و کوئز اینڈ ڈیبیٹ ڈپارٹمنٹ کو مبارک باد و نیک خواہشات پیش کی ہے ۔ش. ن. الف ۔مالیگاؤں ہائی اسکول۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے