دنیا بھر میں کورونا کی بڑھتی ہوئی تباہی ، بھارت میں ایک بار پھر ماسک کی سختیاں؟ مرکزی وزیر مملکت برائے صحت عامہ ڈاکٹر بھارتی پوار کی ہدایات


دنیا بھر میں کورونا کی بڑھتی ہوئی تباہی ، بھارت میں ایک بار پھر ماسک کی سختیاں؟ مرکزی وزیر مملکت برائے صحت عامہ  ڈاکٹر بھارتی پوار کی ہدایات 


چین، امریکہ، جاپان اور برازیل میں کورونا کا تیزی سے پھیلاؤ، مرکزی حکومت کی ہنگامی میٹنگ 




 نئی دہلی : 21 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کورونا نے ایک بار پھر دنیا بھر کے لوگوں کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔  چین کے ساتھ ساتھ امریکہ، برازیل اور جاپان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے تو ایک بار پھر ہم کورونا کی تباہی دیکھ رہے ہیں۔ اس پس منظر میں ہندوستان میں کورونا کے دوبارہ پھیلنے کو روکنے کے لیے آج مرکزی سطح پر ایک اہم میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ اسطرح کی اطلاع مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پوار نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی ۔

 اس ضمن میں بھارتی پوار نے کہا کہ ایک اجلاس میں سینئر سطح پر بات چیت ہوگی اور کچھ اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ چین میں کورونا کی وبا سے ہندوستان الرٹ موڈ پر ہے جس سے پوار نے شہریوں کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
 بھارتی پوار نے کہا کہ چین میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دن بہ دن بڑھ رہی ہے۔  جس کے باعث چین سے آنے والے سیاحوں اور مسافروں کے حوالے سے اہم فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔ نیز، ہندوستان میں ماسک کو لازمی قرار دینے کا امکان ہے۔ دو سال قبل بھارت میں کورونا نے کہرام مچا دیا تھا ۔ اس میں کئی لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔  مہلک وبا کی وجہ سے پورا ملک ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ چین میں ایک بار پھر کورونا کی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے۔ چین میں اب تک 90 دنوں میں 60 فیصد عوام کورونا کی لپیٹ میں اچکے ہیں ۔اس کے علاوہ کورونا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر دیگر ممالک نے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا شروع کر دی ہیں۔ اسی پس منظر میں بھارت میں بھی ایک اہم اجلاس منعقد ہوگا۔

 ادھر بھارت میں کورونا کے مریضوں کا گراف دن بہ دن کم ہوتا جا رہا ہے۔ چند ماہ قبل یومیہ لاکھوں میں سامنے آنے والے کورونا کے نئے مریضوں کی تعداد اب 131 تک پہنچ گئی ہے۔  تاہم اس اوقات میں شہریوں کو اپنی صحت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ماہرین صحت نے رائے ظاہر کی ہے کہ لاپرواہی برتنے کی غلطی نہ کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے