ٹی ای ٹی امتحان گھوٹالہ کی اعلیٰ سطحی انکوائری کر قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا ، نائب وزیر اعلیٰ فرنویس کا اسمبلی میں جواب
ناگپور : 28 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) اساتذہ کے اہلیتی ٹیسٹ (TET) گھوٹالہ میں نااہل امیدواروں کو اہل بنایا گیا ہے۔ جس سے قابل امیدواروں کیساتھ ناانصافی ہوئی ہیں اور اس معاملے میں پولس نے کروڑوں روپے کی خرد برد کو بے نقاب بھی کیا ہے ۔لہذا اس سلسلے میں حکومت کیا کارروائی کررہی ہیں؟ اسکی وضاحت کی جائے ۔اس ضمن میں نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے قانون ساز اسمبلی میں کہا کہ TET معاملے کی اعلیٰ سطحی جانچ کرائی جائے گی اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسطرح کا تیقن ناگپور میں جاری اسمبلی اجلاس میں انفارمیشن ممبر سنجے کوٹے کی جانب سے اٹھائے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ فرنویس نے دیا ۔خیال رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر اجیت پوار کی جانب سے بھی اس سلسلے میں سوالات اٹھائے گئے تھے ۔آج مہاراشٹر اسمبلی میں اپوزیشن نے عبدالستار وزیر زراعت کی برطرفی کا مطالبہ بھی کیا ۔ملحوظ رہے کہ عبدالستار پر انکی بیٹی کیلئے بوگس طرز پر ٹی ای ٹی امتحان کامیاب ہونے کا الزام عائد ہے ۔اپوزیشن نے قابل امیدوار کو انصاف دینے اور بوگس گیری کرنے والے ایجنٹ سمیت خاطیوں پر کارروائی کا مطالبہ کیا جس پر نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے آج اسمبلی میں کارروائی کا تیقن دیا اور کہا کہ اعلیٰ سطحی انکوائری کی جائے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com