بریکنگ نیوز : آگرہ روڈ لبیک ہوٹل کے پاس انڈر گراؤنڈ راستہ بنانے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کا اپروول
مسافروں کی بحفاظت آمد و رفت کیلئے شیخ آصف کی قیادت میں این سی پی کی طویل جدوجہد کامیاب ، دیگر لیڈران کی جدوجہد بھی شامل
مالیگاؤں : 10 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) فور ٹریک لائن نیشنل ہائی وے نمبر تین ممبئی آگرہ روڈ پر واقع مالیگاؤں شہر کے سوند گاؤں پھاٹا اور لبیک ہوٹل کے پاس آئے دن مسافروں کی جان جوکھم میں رہا کرتی ہیں اور ہر دن حادثات رونما ہوتے ہیں ۔جسکی وجہ سے کئی مسافر حادثات کی زد میں آکر ہلاک ہوجاتے ہیں ۔اس سلسلے میں سن 2020 میں آصف شیخ کی قیادت میں راستہ روکو احتجاج کیا گیا تھا ۔اسکے علاوہ راشٹروادی مائناریٹی سیل کے صدر انصاری ندیم احمد پھنی والا کی قیادت میں ناسک کے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کو شکایتی مکتوب بھی پیش کر مالیگاؤں شہر میں انڈر گراؤنڈ راستہ بنانے کا مطالبہ کیا تھا اور مالیگاؤں شہر کے چالیسگاؤں پھاٹا پر گاندھی گری بھی کی تھی ۔اتنا ہی نہیں آصف شیخ نے مالیگاؤں، ناسک سے لیکر ممبئی تک مسلسل نمائندگی کر کاغذی کارروائی جاری رکھی اور ابھی حال ہی میں ممبر آف پارلیمنٹ فوزیہ تحسین خان کا دورہ بھی لبیک ہوٹل آگرہ پر کروایا تاکہ مالیگاؤں شہر میں واقع لبیک ہوٹل کے پاس آگرہ روڈ پر بحفاظت مسافروں کی آمد و رفت کیلئے سب وے تعمیر ہوجائے۔اور بالآخر مرکزی محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ نے ہری جھنڈی دکھا دی ہے ۔اس کے علاوہ یہاں اس بات کا ذکر کرنا ضروری ہے کہ اس روڈ کی تعمیر کیلئے دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی آواز بلند کر کاغذی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا ۔اس سلسلے میں منسٹری آف روڈ ٹرانسپورٹ کے محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کیجانب سے ایک مکتوب جاری کیا گیا ہے ۔جس میں مالیاتی سال 2022-23 کے لئے دس مقامات پر روڈ کراسنگ (مسافروں کی آمد و رفت کیلئے) راستہ بنانے کے پروجیکٹ کو اپروول دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں سے گزرنے والی نیشنل ہائی وے نمبر تین پر سوند گاؤں پھاٹا کے پاس لبیک ہوٹل کے قریب 20 میٹر لمبا اور ساڑھے پانچ میٹر چوڑا انڈر گراؤنڈ راستہ تعمیر کرنے کو منظوری دی گئی ہیں ۔تاکہ اوپر سے مال برادر گاڑیاں آسانی سے گزر سکے اور نیچے سے انڈر گراؤنڈ روڈ سے عوام بحفاظت راستہ کراس کر سکے ۔اس سلسلے میں ناسک تا ممبئی محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے مالیگاؤں کے مطالبات پر خط و کتابت کی تھی جس کی روشنی میں مرکزی حکومت نے اس پروجیکٹ کو اپروول دیا ہے ۔اس کے علاوہ دھولیہ کے اروی شیروڈ پھاٹا اور ٹہرے سوئگاؤں روڈ پر بھی فلائے اوور بریج بنانے کی منظوری دی گئی ہیں ۔اس طرح دس مقامات پر اس پروجیکٹ کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے منظوری دیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com