مالیگاؤں :لاکھوں روپے مالیت کی مڈے میل کٹ ضبط ، تین افراد سے پوچھ تاچھ جاری


مالیگاؤں :لاکھوں روپے مالیت کی مڈے میل کٹ ضبط ، تین افراد سے پوچھ تاچھ جاری 


ایڈیشنل ایس پی اسکواڈ کی کارروائی ،آنگن واڑی کے طلباء کو ملنے والے اناج کے ذخیرہ پر چھاپہ 



مالیگاؤں : 4 دسمبر :بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ٹیم نے گزشتہ کل سنیچر کی شب ایک گوڈاؤن پر چھاپہ مارا ۔پولس نے یہ چھاپہ اس وقت مارا جب آنگن واڑی اسکول میں فراہم کئے جانے والی مڈے میل (اناج کٹ) کی ایک مال برادر ٹرک کے ذریعے کالا بازاری کی جارہی تھی ۔پولس کی موصول اطلاع کے مطابق ایڈیشنل ایس پی کی ٹیم نے جال بچھا کر چھاپہ مار کارروائی کی ۔

 خیال رہے کہ اب تک صرف راشن کی کالا بازاری ہی منظر عام پر آتی تھی لیکن اسکول میں ہورہی بدعنوانی کا پردہ فاش نہیں ہوپاتا تھا ۔اب پولس نے پوچھ تاچھ کیلئے تین افراد سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔اور آنگن واڑی اسکول نیوٹریشن کے نام پر ہورہی کالا بازاری کا پردہ فاش کیا ہے۔

یہ کارروائی مالیگاؤں شہر پولس نے مشرقی علاقے کے تاشقند باغ میں کی گئی۔جس میں لاکھوں روپے مالیت کے اناج ضبط کرنے کی اطلاع مل رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق اس اناج کٹ میں چاول، دال، شکر،. مرچ، چنا وغیرہ ضبط کیا گیا ہے ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس معاملے میں کن کن راشن دکانوں سے یہ مال خریدا گیا اور کون کون اس معاملے میں شامل ہیں؟ اسکی جانچ پولس کررہی ہیں تاہم اب تک مقدمہ درج کرنے کی کارروائی جاری ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے