مالیگاؤں : باراتیوں سے بھری پرائیویٹ بس کا ساکری روڈ پر دلخراش حادثہ ، دو مسافر ہلاک ، 10 سے زائد زخمی
مالیگاؤں: 2 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں تعلقہ کے چنچوے سے ساکری جا رہی باراتیوں سے بھری ایک پرائیویٹ بس دھکڑ باری میں حادثہ کا شکار ہو گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس پلٹی ہوکر کھیت میں جاگری۔ بس چار سے پانچ بار الٹنے سے گاڑی میں سوار دو باراتی جاں بحق اور دس سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے مالیگاؤں جنرل اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔جیسے ہی بس دھکڑ باری (گھاٹ) پہنچی، ڈرائیور نے حادثاتی موڑ پر گاڑی سے کنٹرول کھو دیا اور بس پہاڑ سے ٹکرا گئی۔
ڈرائیور نے چلتی بس سے چھلانگ لگا دی۔ اس حادثہ میں مخملابائی (عمر 60) اور میوری بورسے (عمر 11) کی موت واقع ہوگئی ۔اس حادثے میں دس سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کا جنرل ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ناسک ضلع کے رابطہ وزیر دادا بھوسے نے ہسپتال جا کر زخمیوں کی عیادت کی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com