پونہ : ٹرپ کیلئے جارہی پرائیوٹ اسکول بس 40 فٹ گہری کھائی میں گرکر تباہ ، تین طلباء زخمی ، ڈرائیور کیخلاف مقدمہ
پونہ / لوناوالا : 5 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ماول تعلقہ میں لوہ گڑھ قلعہ پر سیر کے لیے آنے والے پرائیویٹ اسکول کے طلبہ کی بس 40 فٹ گہری کھائی میں جاگری اور خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں تین طلباء شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور گاڑی سے کنٹرول کھو بیٹھا۔
لوناولا دیہی پولس سے موصولہ اطلاع کے مطابق ماول تعلقہ کے لوہ گڑھ میں بہت سے لوگ یاترا کے لیے آتے ہیں۔ یہاں بھی اسکول سے 80 افراد ایک بس کے ذریعے ٹور کے لیے آئے تھے۔ جس میں 72 طلباء، چار اساتذہ اور دیگر عملہ موجود تھا۔ بس لوہ گڑھ قلعہ کے قریب ددھیوارے نامہ علاقہ میں گر کر تباہ ہو گئی۔ زخمیوں میں سے تین کو لوناوالا کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جب کہ دیگر زخمیوں کو لوناوالا اور سوماتنے کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی لوناولا دیہی پولیس اسٹیشن کے افسران، ملازمین اورے فائر بریگیڈ کے حکام موقع پر پہنچ گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو نکال لیا گیا۔اس موقع پر مقامی دیہاتیوں نے مدد کی۔ اچانک ہونے والے حادثے سے طلباء میں خوف وہراس پھیل گیا۔اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس معاملے میں ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر قانونی کارروائی کی جائے گی ۔اسطرح کی اطلاع موصول ہوئی ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com