عارف قریشی کو 12 دسمبر تک پولس تحویل ، تحقیقاتی آفیسر ڈی وائے ایس پی


عارف قریشی کو 12 دسمبر تک پولس تحویل ، تحقیقاتی آفیسر  ڈی وائے ایس پی 




مالیگاؤں : 4 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) 16 مقدمات میں مفرور ملزم جلال الدین کمال الدین عرف عارف قریشی کو گزشتہ کل مالیگاؤں شہر کے ڈی وائے ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کے اسکواڈ نے یو پی سے گرفتار کر مالیگاؤں لایا ۔اور آج اسے مالیگاؤں کی سیشن کورٹ میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے پولس کی دلیل کو قبول کرتے ہوئے ملزم جلال الدین کمال الدین کو 12 دسمبر تک پولس تحویل میں رکھے جانے کے احکامات صادر کئے ۔اس طرح کی اطلاع مقامی پولس انتظامیہ ڈی وائے ایس پی اسکواڈ کی جانب سے حاصل کی گئی ۔اس کیس کی تحقیقات ڈی وائے ایس پی کیمپ کررہے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق عارف قریشی پر درج ہوئے سنگین مقدمات کی روشنی میں پولس نے مہاراشٹر آرگنائزڈ کرائم کنٹرول ایکٹ (مکوکا) کے تحت کارروائی بھی کی تھی۔اس ضمن میں کل ہی پولس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ دو سالوں سے مذکورہ ملزم فرار تھا ۔خیال رہے کہ ڈی وائے ایس پی تیگبیر سندھو اسکواڈ ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولس ڈویژن کی ٹیم نے پوارواڑی پولس اسٹیشن میں درج مقدمہ و گناہ رجسٹرڈ نمبر 104/2021 ایکٹ 302، 397، 120(b)، 201، 109، 504، 506، 34 آرم ایکٹ 3/25، 5/27 کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر آرگنائزڈ کرائم کنٹرول ایکٹ کی دفعہ 3(1) (ii) , 1999. ,‏ 3(2), 3(4) کے ملزم جلال الدین کمال الدین قریشی عرف عارف قریشی کو ریاست اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ سے گرفتار کیا تھا ۔ جلال الدین کمال الدین عرف عارف قریشی کے خلاف 302، 307، 395 جیسے کل 16 معاملات درج کیے گئے ہیں۔ اسے 2019 میں 01 سال کے لیے ناسک ضلع سے حد پار کیا گیا تھا ۔

 پولس سپرنٹنڈنٹ، ناسک دیہی شری شاہ جی امپ اور  ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مالیگاؤں انیکیت بھارتی کی رہنمائی تیگبیر سنگھ سندھو، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، مالیگاؤں اور ان کے خصوصی دستے کے نائب شیلیش پاٹل،عمران سید، دنیش شیراوتے، اشفاق شیخ کے علاوہ ساتھ لوکل کرائم  کے ہیمنت گلبلے، پردیپ بہرام نے یہ کارروائی انجام دی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے