چار ہزار کروڑ روپے کا بینکنگ گھوٹالہ بےنقاب، ممبئی سمیت 16 ٹھکانوں پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری
نئی دہلی : 24 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 4,000 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کیس میں کولکتہ کی کارپوریٹ پاور لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ جن لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ان میں کمپنی کے پروموٹر و ڈائرکٹر، نامعلوم سرکاری ملازمین اور کچھ دیگر افراد شامل ہیں۔جن کے خلاف تقریباً 4037.87 کروڑ روپے کے بینکنگ فراڈ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ بینک فراڈ 20 بینکوں کے کنزورٹیم کے ساتھ کیا گیا تھا۔
سی بی آئی نے ممبئی، ناگپور، کولکتہ، رانچی، درگاپور، وشاکھاپٹنم اور غازی آباد میں 16 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ ابھیجیت گروپ کے چیئرمین منوج جیسوال، منیجنگ ڈائریکٹر ابھیشیک اگروال اور دیگر ایف آئی آر میں شامل ہیں۔ یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ 2009 سے 2013 کے درمیان مبینہ طور پر قرض لینے والے نے جھوٹے پراجیکٹ اسٹاک اسٹیٹمنٹس جمع کروا کر بینک کے فنڈز کو ڈائیورٹ کیا۔ یہ بھی الزام ہے کہ پارٹیوں اور فنڈز سے متعلق لین دین کئی کمپنیوں کو ڈائیورٹ کیا گیا۔ جو ایک ڈمی اکاؤنٹ تھا۔ سی بی آئی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ایسا کرنے سے قرض لینے والے نے فنڈز کا غلط استعمال کیا ہے۔
ایک اور بینک فراڈ بے نقاب
دوسری طرف، پبلک سیکٹر پنجاب نیشنل بینک (PNB) میں میہول چوکسی-نیرو مودی جیسا ایک اور گھوٹالہ سامنے آیا ہے۔ جعلی بینک گارنٹی کےذریعے 168.59 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کے معاملے میں سی بی آئی نے پی این بی کے ایک اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس بینک افسر کو اب معطل کر دیا گیا ہے۔ میہول چوکسی-نیرو مودی کی جوڑی کے مبینہ لیٹر آف کریڈٹ یا گارنٹی (ایل او یو) گھوٹالہ کے بعد، تقریباً چار سال بعد اس طرح کا کیس سامنے آیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com