محکمہ تعلیم آئندہ سال سے کیرالہ پیٹرن نافذ کریگا ، دس سالوں تک نصاب میں تبدیلی نہیں ، طلباء کو فیل کرنے مہاراشٹر حکومت کی منصوبہ بندی


محکمہ تعلیم آئندہ سال سے کیرالہ پیٹرن نافذ کریگا ، دس سالوں تک نصاب میں تبدیلی نہیں ، طلباء کو فیل کرنے مہاراشٹر حکومت کی منصوبہ بندی 



ممبئی : 22 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شندے فڑنویس حکومت نے ریاست کی تعلیمی پالیسی میں بنیادی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب تک ایسا ہوتے آیا ہے کہ جماعت پہلی سے 8 ویں تک کے طلباء کو بغیر امتحان دیئے یا فیل ہوئے طلباء کو اگلی کلاس میں پرموٹ کردیا جاتا رہا ہے جس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی نقصان ہو رہا ہے اور طلبہ میں یہ ذہنیت پیدا ہو رہی ہیں کہ وہ فیل نہیں ہوں گے جس کے سبب وہ پڑھائی پر توجہ نہیں دے رہیں ہیں ۔اگر ایسا ہی رہا تو تعلیمی نظام میں اسٹریٹجک تبدیلی نہیں آئے گی کیونکہ پڑھنے میں زیادہ دلچسپی پیدا نہیں ہو رہی ہیں ۔ اس میں تبدیلی لانے اور طلباء کی ذہنیت کو پڑھائی کیلئے تیار کرنے کیلئے ریاست میں تعلیم کا 'کیرالہ پیٹرن' نافذ کیا جائے گا۔


کیرالا پیٹرن کے مطابق سالانہ پریکٹس امتحان تیسری جماعت سے دوبارہ منعقد کیا جائے گا۔
 اگر آپ پریکٹس ٹیسٹ میں ناکام یا کم نمبر حاصل کرتے ہیں تو دوبارہ امتحان لیا جائے گا۔
 اس فیصلے پر عملدرآمد آئندہ تعلیمی سال سے شروع ہو کیا جائے گا۔ اس کے بعد اگلے سال کے امتحانات مرحلہ وار کرائے جائیں گے۔ریاستی حکومت کیرالہ پیٹرن کے مطابق ہر 10 سال بعد نصاب تبدیل کریگی ۔


 کیرالا پیٹرن کیسا ہے؟

 گرام پنچایتوں کو پرائمری اسکول چلانے اور ملازمین کو بھرتی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ ضلع پریشدوں کو سیکنڈری اسکولوں پر اختیار حاصل ہے۔ ہر ماہ طلبہ کے پریکٹس امتحانات ہوتے ہیں، کم نمبر آنے کی صورت میں دوبارہ امتحانات لیے جاتے ہیں۔ ہر 10 سال بعد نصاب میں تبدیلی، اسی طرز کو مہاراشٹر میں نافذ کرنے پر ریاستی سرکار کا غور کیا جا رہا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے