راشٹروادی کانگریس پارٹی کے خواہش مند امیدوار، ورکرس اور عہدیداران توجہ دیں


راشٹروادی کانگریس پارٹی کے خواہش مند امیدوار، ورکرس اور عہدیداران توجہ دیں 


مالیگاؤں : 26 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مرکزی و ریاستی الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت دی گئی ہیں کہ ووٹر لسٹ میں نام درج کروانے کرنے کیلئے 18 سال کے نوجوان بیدار رہیں اور جلد از جلد اپنے ناموں کا اندراج کرلیں ۔الیکشن کمشنر نے کہا کہ نام درج کروانے کی آخری تاریخ 8 دسمبر ہے اور یہ مہم خصوصی طور پر چلائی جارہی ہیں اسی کے مطابق آئندہ الیکشن ہونگے ۔انہوں نے بی ایل اوز کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ نئے ووٹرس کا اضافہ کریں اور ایڈریس تبدیل ہونے والے خاندان کی ووٹوں کا اندراج بھی درست رکھیں ۔اس ضمن میں راشٹروادی کانگریس پارٹی کے ضلعی صدر آصف شیخ رشید نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام ورکروں ، عہدیداران اور بالخصوص خواہش مند امیدواروں سے گزارش کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آباد نئے ووٹرس کا اندراج کرلیں ۔خصوصی مہم کے ذریعے 18 سال مکمل کرنے والے نوجوان ووٹرس کا اندراج لسٹ میں کروائیں اور ٹرانسفر افراد کی درست معلومات بھی ووٹر لسٹ میں شامل کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ خیال رہے یہ مہم خصوصی طور پر چلائی جارہی ہیں جو نئے ووٹرس کیلئے آئندہ چناؤ کیلئے یہ خوش آئند موقع ہے اس سے فائدہ اٹھائیں ۔نام شامل کرنے کیلئے ضروری کاغذات میں آدھار کارڈ، ایل سی یا جنم داخلہ، گھر کے کسی فرد کا شناختی کارڈ، ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو اپنے ساتھ لیکر ووٹر لسٹ میں نام شامل کریں ۔راشٹروادی بھون پر بھی ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج کیا جارہا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے