تو پھر ....کمشنر مار کھانے کیلئے تیار رہیں، ایف ڈی او، بجلی کمپنی اور کارپوریشن عوامی مسائل حل کریں ورنہ ہم سڑکوں پر اتریں گے ، آٹھ دنوں کا الٹی میٹم : آصف شیخ


تو پھر ....کمشنر مار کھانے کیلئے تیار رہیں، ایف ڈی او، بجلی کمپنی اور کارپوریشن عوامی مسائل حل کریں ورنہ ہم سڑکوں پر اتریں گے ، آٹھ دنوں کا الٹی میٹم : آصف شیخ 


ڈی وائے ایس پی سے رکشا یونین وفد کی ملاقات ، سی این جی گیس پمپ شروع کرنے اور بس اسٹینڈ پر رکشا اسٹاپ کا نظم کرنے آصف شیخ کا مطالبہ 



مالیگاؤں :14 (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں کلکتہ بجلی کمپنی کی من مانی عروج پر ہونے اور شہری نمائندہ کی خاموشی کی وجہ سے مسائل دن بہ دن بڑھتے ہی جارہے ہیں جس سے پاور کمپنی کے حوصلے بلند ہیں اور مزید من مانی کاروبار جاری و ساری ہیں ۔اسی طرح مالیگاؤں میں کمپنی کے ملازمین کس ریاست سے کتنے ہیں؟ مہاراشٹر کے کتنے ملازمین ہیں انکا کردار کیا ہے؟ کمپنی نے کسی دوسری کمپنی سے مزدور ہائر کئے ہیں یا کسی کمپنی سے ٹائپ کر مالیگاؤں شہر میں ٹھیکہ داری کررہی ہے؟ اس کی مکمل جانکاری دی جائے ورنہ مالیگاؤں سے بوریا بسترا لپیٹنے کیلئے تیار رہیں۔ اسطرح کا الٹی میٹم آج آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں پاور سپلائی کمپنی کے سی ای او سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔آصف شیخ نے میڈیا بیان میں کہا کہ ہم نے راشٹروادی بھون پر پریس کانفرنس لیتے ہوئے نومبر آخر تک مفتی اسماعیل کو کمپنی کے ظلم ستم کے خلاف جو جو کارروائی کرنی ہے وہ کرے اسکا وقت دیا ہے ۔اب اگر کمپنی نے اپنا ظلم ستم ختم نہیں کیا تو پھر مالیگاؤں راشٹروادی کانگریس پارٹی اپنے اسٹائل میں احتجاج کریگی اور وہ احتجاج انوکھا ہوگا ۔


اسی طرح آج ہی آصف شیخ نے مالیگاؤں ایف ڈی او آفیسر سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں 1 لاکھ 20 ہزار کیسری کارڈ ہے انہیں اناج نہیں مل رہا ہے کیوں؟ اسکین وضاحت کی جائے اور ہمارا مطالبہ ہے کہ انہیں پورا پورا اناج، راکیل و دیگر سہولیات فراہم کی جائے ۔آصف شیخ نے کہا کہ ایف ڈی او ناسک ضلع فوڈ آفیسر ،ضلع کلکٹر سمیت مہاراشٹر حکومت سے تبادلہ کرتے ہوئے ہمارا مطالبہ پہنچا کر عوام کو راحت دیں ورنہ بڑے اندولن کیلئے تیار رہیں ۔آصف شیخ نے انہیں 8 روز کا الٹی میٹم دیا ہے ۔
اسکے علاوہ مالیگاؤں شہر میں رجوع ہوئے نئے ڈی وائے ایس پی تیگ بیر سنگھ سندھو سے آصف شیخ نے رکشا چالک مالک کے ہمراہ ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں شہر میں سی این جی گیس پمپ نہیں ہے ۔رکشا چالک مالک گیس کہاں سے بھریں گے؟ قانونی طور پر اسکا انتظام کیا جائے کیونکہ مالیگاؤں شہر سے 15 کلو میٹر دور گیس پمپ ہیں جس سے تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لہذا گیس کے نام پر ہورہی کارروائی سے پہلے گیس پمپ کا بندوبست کیا جائے ۔اسکے علاوہ آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں شہر و تعلقہ کا سب سے بڑا بس اسٹینڈ شہر میں ہے ۔یہاں سے دن رات مسافروں کی آمد و رفت جاری رہا کرتی ہیں رکشا ڈرائیور مسافروں کو انکے مقام پر بحفاظت پہنچاتے ہیں جو روزگار کا اہم ذریعہ ہے لہذا بس اسٹینڈ کے پاس مستقل رکشا اسٹینڈ کا نظم کیا جائے ۔اس پر تیگ بیر سنگھ نے کہا کہ ہم نے ٹریفک پولس کو مکتوب دیا ہے جلد ہی یہ مسلہ بھی حل کیا جائے گا اور سی این جی گیس پمپ شروع کرنے کیلئے بھی مثبت فیصلہ لیا جائے گا ۔

اسی طرح مالدہ ہائے وے کے اس پار سروے نمبر 66 میں عوامی بنیادی سہولیات نہ ہونے سے پریشان عوام کے وفد نے این سی پی لیڈر آصف شیخ سے ملاقات کی تب موصوف نے میونسپل کارپوریشن میں وفد لیجا کر نائب کمشنر سے ملاقات کی اور کہا کہ ان علاقوں میں عوام آباد ہیں وہاں روڈ نہیں، گٹر نہیں، پائپ لائن ہے تو پانی نہیں، پول ہے تو لائٹ نہیں، صاف صفائی نہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ انسانیت کے ناطے مطالبہ کررہا ہوں کہ ان علاقوں میں بنیادی سہولیات 8 دنوں کے اندر اندر فراہم کی جائے ورنہ  آٹھ روز کے بعد پھر راشٹروادی کانگریس پارٹی عوام کیساتھ راستہ روکو احتجاج کریگی، پھر چاہے ہائے وے بند کرنا پڑے یا کارپوریشن پر دھرنا دینا پڑے ہم سب اندولن کیلئے تیار ہیں ۔نائب سے آصف شیخ نے کہا کہ شہر کا کمشنر کہاں ہے؟ ہم انہیں وارننگ دیتے ہیں کہ وہ عوامی کام کاج کریں ورنہ مار کھانے کیلئے تیار رہیں ۔ان چاروں معاملات میں شامل وفد میں شکیل بیگ، اسلم انصاری ،فرحان شیخ، رفیق کھجور والا ،نثار راشن والا سمیت پارٹی کے عہدیداران اور ورکروں کی کثیر تعداد موجود تھیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے