گرانٹ کا فیصلہ ابھی نہیں ، 15 نومبر کو اعلان متوقع ، احتجاج میں شدت ،


گرانٹ کا فیصلہ ابھی نہیں ، 15 نومبر کو اعلان متوقع ، احتجاج میں شدت


وزیر تعلیم کیساتھ آج بھی میٹنگ کا انعقاد ، صد فیصد گرانٹ کے مطالبہ پر اساتذہ قائم



ممبئی : 2 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ریاست گیر سطح پر جاری نان گرانٹ اساتذہ کے دھرنے میں ہزاروں اساتذہ کی شرکت سے آزاد میدان میں عوامی ہجوم نظر آیا اس موقع پر یکم نومبر کو وزیر تعلیم کیساتھ ہوئی میٹنگ میں شام دیر گئے حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا جس کے باعث اساتذہ نے رات آٹھ بجے تک آزاد میدان میں دھرنا اندولن جاری رکھا ۔اس بیچ ٹیچر ایم ایل ایز نے اساتذہ کو سمجھایا ۔اسی ضمن میں مہار کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے سرکار کے نام مکتوب لکھتے ہوئے اساتذہ کے مسائل جلد حل کرنے کی گزارش کی ۔وہیں وزیر تعلیم کیساتھ ہوئی میٹنگ میں کوئی خاطر خواہ فیصلہ نہ ہونے سے اساتذہ کرام میں شدید ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے ۔اس سلسلے میں شیخ زاہد سر نے تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر سمنوئے مہا سنگھ اور اگھوشت شکشک سنگھ کے مہا آکروش مظاہرین نے سخت احتجاج کا مزید اشارہ دیا ہے اور مہاراشٹر کے تمام اساتذہ سے آزاد میدان دھرنے میں شرکت کی اپیل کی ہے ۔آج جمعرات کو بھی وزیر تعلیم نے اساتذہ کے نمائندوں سے میٹنگ کرتے ہوئے انہیں آئندہ 15 نومبر کے بعد گرانٹ کے اعلان کیساتھ ہی اہل اسکولوں کی فہرست جاری کرنے کا مثبت تیقن دیا ہے ۔
اساتذہ کی تنظیموں نے اسکولی وزیر دیپک کیسرکر کی اس وعدہ خلافی کی مذمت بھی کی ہے ۔اساتذہ نے کہا کہ جب یکم نومبر کو فیصلہ ہونا طئے تھا تو پھر وزیر تعلیم کی اساتذہ کیساتھ اس طرح کی حرکت مناسب نہیں ہے ۔آج شام تک گرانٹ کے متعلق مزید فیصلہ ہونے کی امید ہے ۔کہا جارہا ہے کہ جنہیں گرانٹ نہیں جاری کی گئی ہیں ان کیلئے 20 فیصد گرانٹ دینے کا اعلان کرنا اور 20 فیصد گرانٹ یافتہ کو 40، 40 فیصد گرانٹ یافتہ کو 60 فیصد گرانٹ دینے کا فیصلہ بھی 15 نومبر کو کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے