حجامہ Cupping ،ترغیب، طریقہ اور فوائد
ڈاکٹر جمعہ خان بِسمِ اللّٰہِ خان
(ماہر حجامہ)(BUMS MUHS (Nasik
النور ہاسپٹل سلوڑ
(02430)224048
9421404681
السلام علیکم
آج ہم آپ کو ایک ایسے علاج کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو کہ قدیم ترین علاج ہیں جس کو ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود بھی کیا اور دوسروں کو بھی حجامہ کرنے کے ترغیب دی ہے۔
دیکھئے حجامہ ایک بہترین علاج ہےاس کے ذریعے جسم سے impure blood فاسد خون کو نکالا جاتا ہے۔ دیکھئے اسکا process ایسا ہے کہ جسم پر ہم کو جہاں درد ہو وہاں پر vacuum cup کو apply کیا جاتا ہے۔ اس کے بعدcup کو 5 منٹ کے لئے چھوڑ دیا جاتا ہے اس کے بعدcup کو نکالا جاتا ہے ۔جس کی وجہ سے وہا blood clot ہو جاتا ہے اس کے بعد surgical blade کی مدد سے ہلکے ہلکے cuts لگائے جاتے ہیں اور پھر واپس cup کو vacum pump کی مدد سےapply کیا جاتا ہے۔ vacuum کی وجہ سے body میں موجود impure blood خراب خون cup میں جمع ہونا شروع ہو جاتا ہے اور یہprocess5 سے7 منٹ کا ہوتا ہے کیوں کہ ہمارے blood کا clotting time 5 to 7minute ہوتا ہے۔
• احتیاط :-
ویسے تو حجامہ کے کوئی خاص side effects نہیں ہے البتہ کچھ precusions لینا ضروری ہے جیسے کہ بہت زیادہ کمزور افراد نے حجامہ نہیں لگوانا چاہئے۔ heart disease افراد نے بھی حجامہ نہیں لگانا چاہئے البتہ کسی ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں لگا سکتے ہیں۔ haemophilia ایک ایسی disease ہے جس میں خون رکتا نہیں ہے ایسے مریض نے بھی حجامہ نہیں کروانا چاہیئے۔ low BP والے افراد نے بھی حجامہ نہیں کروانا چاہیئے۔ اسی طریقے سے جس کا HB level کم ہو ایسے افراد بھی حجامہ نہیں کرسکتے ۔pregnancy کی حالت میں بھی حجامہ نہیں کروانا چاہیے۔ suger کے مریض جب تک suger level نارمل نہ ہو جائے حجامہ نہ لگوائیں۔
• حجامہ کن کن بیماریوں میں کیا جاتا ہے:-
سب سے پہلے تو حجامہ blood purifier ہے اسلئے صحت مند افراد بھی cupping کروا سکتے ہیں۔ ہر type کی skin disease میں حجامہ بہت زیادہ فائدہ مند ہے۔جوڑوںکا درد, کمر اور گردن کا درد،ایڑیوں کا درد، Hair fall ,face pimples,اس کے علاوہ بانجھ پن،عورتوں کی مخصوص بیماریاں،مردوں کی مخصوص بیماریاں،liver disease, کولیسٹرول کا بڑھ جانا،موٹاپاobesity,پتھری،جلد پر سفید داغ ،fungle infection,ایسے اور بھی بہت ساری بیماریوں کا کامیاب علاج حجامہ سے کیا جا سکتا ہے۔
• حوالہ :-
1) حضرتِ ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شبِ معراج کے واقعات بتاتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ آپّ کا ملائکہ کی جس جماعت کے پاس سے گزرے اس نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ حکم دیا کہ آپّ اپنی امت کو پچھنے لگوانے کا حکم دیں۔(ترمذی۔ابن ماجہ)۔
2) حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بہترین دن جن میں تم حجامہ لگواتے ہوں وہ قمری مہینے کے 17-19 اور 21 ویں دن ہے،(ان تاریخ میں خون کا جوش اعتدال پر ہونے کی بناء پر جسم کو ذیادہ فائدہ ہوتا ہے ) ان تاریخوں کے علاوہ باقی تاریخوں میں بھی حجامہ کیا جا سکتا ہے۔
3) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شفاء تین چیزوں میں ہے 1) سنگی (حجامہ) لگانا 2) شهد کا استعال 3) آگ سے داغنا (لیکن آپّ نے آگ سے داغنے سے منع کیا) (صحیح بُخاری)۔
4) سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تمہاری دواؤں میں شفاء ہے تو وہ ہے حجامہ لگوانا اور آگ سے داغنا لیکن میں داغنے کو پسند نہیں کرتا (صحیح بُخاری)
• تنبیہ warning:-
اگر کسی شخص کو حجامہ کروانا ہو تو وہ کسی ماہر ڈاکٹر کی نگرانی میں ہی کریں البتہ ہوتا یہ ہیکہ بہت سارے لوگوں نے اسکو اپنا profession بنا لیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com