ایک ہزار 209 بیماریوں کا مفت علاج و آپریشن ، آیوشمان بھارت یوجنا ای کارڈ کے لیے خصوصی مہم، عوام طبی کارڈ بنانے کیلئے بیدار رہیں : ضلع کلکٹر گنگاتھرن ڈی


ایک ہزار 209 بیماریوں کا مفت علاج و آپریشن ، آیوشمان بھارت یوجنا ای کارڈ کیلئے خصوصی مہم، عوام طبی کارڈ بنانے کیلئے بیدار رہیں : ضلع کلکٹر گنگاتھرن ڈی



ناسک ضلع کے 4 لاکھ 90 ہزار افراد نے ای کارڈ حاصل کیا ، 3 لاکھ 71 ہزار افراد کے مفت علاج میں 786 کروڑ 14 لاکھ روپے خرچ 



 ناسک : 4 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) آیوشمان بھارت ای کارڈ یعنی گولڈن کارڈ حاصل کرنے کے لیے ضلع اسپتال، ضلع پریشد محکمہ صحت اور گرام پنچایت محکموں کے ذریعے آئندہ 15 دنوں کے لیے ایک خصوصی مہم کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس ضمن میں ضلع کلکٹر گنگاتھرن ڈی نے عوام سے مفت ای کارڈ حاصل کرنے کی اپیل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ای کارڈ کے ذریعے 1 ہزار 209 بیماریوں کا مفت علاج اور سرجری کی جائے گی۔ 


 آیوشمان بھارت یوجنا کے تحت، اہل استفادہ کنندگان کو 5 لاکھ روپے تک کا طبی کوریج ملتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ای کارڈ حاصل کرنے کے لیے، استفادہ کنندگان کو اپنے آیوشمان بھارت کا سرٹیفکیٹ ، راشن کارڈ یا آدھار کارڈ کے ساتھ قریبی گرام پنچایت دفتر یا آپلی سرکار سیوا کیندر اپنا موبائل لیکر جانا ہوگا۔رجسٹریشن کے وقت اس پر OTP نمبر آئے گا اسے کارڈ بنانے والے کو دیں تاکہ ای کارڈ فوری طور پر تیار ہو جائے اور مفت حاصل ہوسکے۔ کلکٹر گنگاتھرن ڈی نے کہا کہ اس کے لیے اگر گرام پنچایت دفتر یا آپ کے سرکار سیوا کیندر میں رقم کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو کلکٹر یا تحصیل آفس سے شکایت کی جانی چاہیے۔اسطرح کی اطلاع ضلع کلکٹر گنگا تھرن ڈی نے ایک سرکاریں پریس ریلیز میں دی ہے.


تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ناسک ضلع میں 2011 کے سماجی، اقتصادی اور ذات پات کے سروے کے مطابق 16 لاکھ 7 ہزار 144 مستفیدین اس اسکیم کے لیے اہل ہوئے ہیں اور 23 ستمبر 2018 سے اب تک تقریباً 4 لاکھ 90 ہزار مستفیدین نے آیوشمان بھارت ای کارڈ یعنی گولڈن کارڈ بنوایا ہے۔ ان میں سے اس اسکیم کے آغاز سے اب تک ضلع کے 3 لاکھ 71 ہزار 727 کارڈ ہولڈرز مستفید ہوچکے ہیں۔ اس کے لیے 786 کروڑ 14 لاکھ 21 ہزار 708 روپے خرچ کیے گئے ہیں۔انہوں نے ضلع کی عوام سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ آیوشمان بھارت ای کارڈ کے لیے اندراج کریں اور اس اسکیم کا فائدہ اٹھانے کے لیے قریبی گرام پنچایت دفتر یا اپنے سرکار سیوا کیندر پر جا کر مفت ای کارڈ حاصل کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے