آگرہ روڈ پر مفتی اسماعیل کا احتجاج ،دورہ پر آئے کمشنر کو فضیحت اٹھانی پڑی ، کمشنر مخالف نعرے بازی


آگرہ روڈ پر مفتی اسماعیل کا احتجاج ،دورہ پر آئے کمشنر کو فضیحت اٹھانی پڑی ، کمشنر مخالف نعرے بازی 



مالیگاؤں : 20 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل نے آج آگرہ روڈ دیوی کے ملہ کے پاس دھرنا اندولن کردیا ۔انہوں نے فوری طور پر مطالبہ کیا ہے کہ آگرہ روڈ کی درستی کی جائے، سڑک پر بہہ رہا گٹر کے پانی کی نکاسی کا انتظام کیا جائے، کمشنر کی بے توجہی سے ناراض مفتی اسماعیل اور انکے ورکروں نے گھنٹوں آگرہ روڈ کو جام رکھا اور یہی مطالبہ کیا کہ کام فوری طور پر شروع کیا جائے ۔اس موقع پر کمشنر نے دورہ کرتے ہوئے مفتی اسماعیل کو تیقن دیا کہ وہ دھرنا ختم کریں ہم کام شروع کررہے ہیں لیکن مظاہرین نے کمشنر کو دیکھتے ہوئے کمشنر کے خلاف نعرے بازی شروع کردی حتیٰ کہ کچھ مظاہرین نے کمشنر پر گٹر کا گندہ پانی بھی پھینکا جسے دیکھتے ہوئے پولس کو مداخلت کرنا پڑی اور پھر کمشنر نے وقتی طور پر کام شروع کرنے کا فیصلہ لیا ۔اس موقع پر مفتی اسماعیل نے کہا کہ ہم بے وقوف نہیں ہیں ہمیں کام کرنا آتا ہے ۔ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے ۔آگرہ روڈ کی بقیہ تعمیر نہ ہونے سے راہگیروں کو بیحد تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔یہاں مفتی اسماعیل کے علاوہ انکے حامی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے