کمشنر کے ساتھ بدسلوکی و نازیبا حرکات اور غیر شائستہ زبان کے استعمال پر میونسپل آفیسران و ملازمین کا "پین ڈاؤن" احتجاج


کمشنر کے ساتھ بدسلوکی و نازیبا حرکات اور غیر شائستہ زبان کے استعمال پر میونسپل آفیسران و ملازمین کا "پین ڈاؤن" احتجاج 


پولس انتظامیہ و ایڈیشنل کلکٹر کو میمورنڈم کارروائی کا مطالبہ 



مالیگاؤں : 21 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)مجلس ایم ایل مفتی اسماعیل اور انکے ورکروں کی جانب سے کمشنر کے ساتھ بدسلوکی اور نازیبا کلمات و حرکات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میونسپل ملازمین و آفیسران نے آج کام بند اندولن کیا ۔کارپوریشن ہیڈ آفس کے ساتھ ساتھ چاروں وارڈ کمیٹیوں میں ملازمین و آفیسران نے کالی فیت لگا کر احتجاج درج کیا اور کمشنر پر ہوئے معاملہ کی مذمت میں کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر بھالچندر گوساوی کیساتھ 20 اکتوبر 2022 کو کچھ سیاسی ورکروں کی جانب سے  بدسلوکی/ بدزبانی اور نازیبا حرکات  کے خلاف آج صبح 11.00 بجے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ہیڈ کوارٹر میں تمام آفیسران اور ملازمین نے سیاہ ربن باندھ کر احتجاج درج کیا۔ملازمین و آفیسران نے کالی فیت لگا کر "پین ڈاوٴن" احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جمعہ کو پورے دن سینئر حکام اور ملازمین نے احتجاج کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر و عہدیداران نے مطالباتی مکتوب میں مالیگاؤں شہر کے ڈی وائے ایس پی تگبیر سنگھ اور پولیس انسپکٹر، قلعہ پولیس اسٹیشن،  ایڈیشنل ایس پی  اور ایڈیشنل کلکٹر کو شکایت دی ہے ۔

اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر گنیش گری، ڈپٹی کمشنر سوہاس جگتاپ، ہیملتا ڈگلے، چھٹے کمشنر سچن مہالے سنیل کھڑکے، انیل پارکھے، شیام برکول، ٹاؤن پلانر وشویشور دیور، سٹی انجینئر کیلاس بچاؤ، ہیلتھ آفیسر سپنا ٹھاکرے، میونسپل سکریٹری ساجد انصاری۔ پر ڈپٹی انجینئر جے پال تریبھون سچن ملوال، ایس ٹی چورے، پبلک ریلیشن آفیسر پنکج سونوانے، اسٹیبلشمنٹ سپروائزر توصیف شیخ وارڈ آفیسر ہریش ڈمبر، جگدیش بڈگجر، ہاؤس ٹیکس سپرنٹنڈنٹ سنتوش گائیکواڑ، مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن ایمپلائز یونین ایسوسی ایشن کے چیف فائر آفیسر سنجے پوار اور دیگر افسران موجود تھے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے