آج سے آزاد میدان ممبئی میں بے مدت مہا اندولن کا آغاز ، نان گرانٹ اساتذہ کو سو فیصد گرانٹ کا مطالبہ
مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے اساتذہ کی ممبئی آمد
ممبئی : 10 اکتوبر (پریس ریلیز) علان کے مطابق مہاراشٹر شکشک مہا سنگھ کے بینر تلے ریاست بھر کے 60 ہزار اساتذہ کے مسائل کو لیکر آج دس اکتوبر کو ممبئی کے آزاد میدان میں نان گرانٹ اساتذہ کی تنظیموں کی جانب سے مہا اندولن کا آغاز کیا گیا ۔صبح سے ہی مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر کے مختلف اضلاع سے کثیر تعداد میں اساتذہ آزاد میدان پہنچے ہوئے ہیں ۔یہاں مالیگاؤں شہر سے مدر عائشہ ہائی اسکول، مدر آمنہ پرائمری و ہائی اسکول ، سویس ہائی اسکول ،ٹی ایم ہائی اسکول کے اساتذہ نے شرکت کی ۔شکشک سمنوئے مہا سنگھ کے بینر تلے جاری اس بے مدت دھرنے میں حکومت مہاراشٹر سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ قانون اور حکومتی جی آر کیلئے روشنی میں سو فیصد گرانٹ جاری کرے ۔اگر حکومت ایسا نہیں کرتے ہے تو پھر دیوالی بھی اسی میدان میں منانے کا اعلان کیا جارہا ہے ۔مہا سنگھ کے ذمہ داران نے بتایا کہ جب تک گرانٹ کا اعلان ہوکر لیٹر جاری نہیں ہوجاتا تب تک ہم آزاد میدان کا دھرنا ختم نہیں کرنے والے ۔اس دھرنے کو دیگر کسی سیاسی تعلیمی جماعتوں نے ابھی تک حمایت نہیں دی ہیں بلکہ یہ احتجاج صرف نان گرانٹ اساتذہ اپنے حقوق حاصل کرنے کیلئے اکیلے ہی میدان میں کود پڑے ہیں ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک اور بیباک آن لائن نیوز پورٹل پر خبروں اور اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔bebaakurduweekly@gmail.com
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com