خبردار :اندرون دو یوم گھر و نل پٹی ادا کریں ورنہ ملکیت ضبط کرلی جائے گی ، کارپوریشن کی شہر بھر میں نوٹس ، عوام میں تذبذب
مالیگاؤں : 9 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے وارڈ وائز گھر پٹی و نل پٹی وصولی کیلئے سختی شروع کردی ہے اور اب کارپوریشن نے عوام کی جانب سے بقایا ٹیکس ادا نہ کئے جانے پر ضبطی کی کارروائی کیلئے نوٹس جاری کردی ہیں ۔اس سلسلے میں کارپوریشن نے ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ 1949 کی شق 8 کی دفعہ 40 اور 41 کے مطابق نوٹس تقسیم کرتے ہوئے بقایا داروں کے نام لکھا ہے کہ وہ اپنا ٹیکس اندرون دو یوم کارپوریشن کی پربھاگ آفس میں جمع کریں بصورت دیگر بقایا داروں کی ملکیت ضبط کرلی جائے گی ۔
نوٹس میں کارپوریشن نے یہ بھی لکھا ہے کہ مذکورہ بقایا جات میونسپل کارپوریشن کی وارڈ آفس میں رقم کی ادائیگی کی تاریخ سے 2 دن کے اندر ادا کیے جائیں، اگر بقایا جات ادا نہ کیے گئے تو آپ کی منقولہ جائیداد ضبط کر کے ٹیکس بقایا جات کی وصولی کے لیے نیلام کر دیا جائے گا۔
کارپوریشن نے امید جتائی ہے کہ ملکیت مالک یا بقایا دار میونسپل کارپوریشن کے ساتھ ٹیکس ادا کرکے تعاون کریں تاکہ اس قسم کے تلخ واقعہ سے بچاجا سکے۔ اس حتمی مفاہمت (نوٹس) کی ایک کاپی بذریعہ ڈاک ملکت مالک کے دستیاب پتے پر بھیج دی گئی ہے اور ایک کاپی رسید کے طور ملکیت پر چسپاں کر دی گئی ہے۔
اگر کوئی شخص یا تنظیم نیلامی میں حصہ نہیں لیتی ہے تو میونسپل قوانین کے مطابق بلا معاوضہ یعنی ایکٹ روپے میں خرید کر مذکورہ رقم مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے نام پر درج کی جائے گی اور اگر جائیداد کو نیلامی کی تاریخ سے چھ ماہ کے اندر مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے واپس حاصل کرنا ہے تو اشتہاری اخراجات ادا کرنا لازمی ہوگا، ساتھ ہی ضبطی وارنٹ کی فیس اور جرمانے کی رقم بھی ادا کرنا ہوگی اور اگر بقایا ٹیکس داروں کی جانب سے رقم پیشگی ادا کی جاتی ہے، تو ضبطی کی کارروائی کو منسوخ تصور کیا جائے گا۔
اس نوٹس کی تقسیم کے بعد سے ہی شہریان میں تذبذب پیدائش ہوگیا ہے کہ آیا دو روز میں کس طرح ہاؤس ٹیکس ادا کیا جائے؟ حالانکہ اس سلسلے میں نمائندہ بیباک نے وارڈ آفیسر سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ کارپوریشن نے وقتاً فوقتاً گھر پٹی و نل پٹی کی ادائیگی کیلئے شہریان سے بارہا اپیل کی ہے لیکن اب مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے موصول حکمنامہ کے مطابق شہر بھر میں وصولی کیلئے سختی کی جارہی ہیں ۔اس لئے عوام کسی بھیج پریشانی سے بچنے کیلئے قبل از وقت اپنے بقایا ٹیکس کی ادائیگی کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com