قرانی تعلیم حاصل کرنے والے افراد کے لئے سنہری موقع , عضباء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تعلیم بالغاں کا آغاز


 قرانی تعلیم حاصل کرنے والے افراد کے لئے سنہری موقع , عضباء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام تعلیم بالغاں کا آغاز 


مالیگاؤں : 23 اکتوبر (پریس ریلیز) آسمانی صحیفہ قران مقدس دانش و حکمت کی وہ عظیم بوطیقا ہے جس میں حیات انسانی کے سارے اسرار و رموز اللہ رب العزت نے پنہاں کردیئے ہیں. قران کریم دنیا کی واحد کتاب ہے جو رشد و ہدایات کا منبع و شر چشمہ کہلاتی ہے. اس آسمانی صحیفہ کا دیدہ ریزی سے مطالعہ کرنا اور وہ بھی با قائدہ ترتیل و تجوید کے ہمراہ. ساتھ ہی اس میں پوشیدہ معنی و مطالب سے آشنا ہونے کے لئے اس کا ترجمہ کے ساتھ پڑھنا از حد ضروری کہلاتا ہے. بیشتر افراد اپنی نجی مصروفیات اور معاشی پابندیوں کے طفیل قران کریم کو صرف گھروں کی زینت بنائے ہوئے ہیں. ہر عمر کے وہ افراد جنھوں نے ابھی تک اپنے دلوں کو قران مجید سے آشنا نہیں کیا ہے ایسے افراد کے لئے عضباء ایجوکشنل اینڈ ویلفئر سوسائٹی (رونق آباد) نے اپنے علاقہ میں موجود مسجد رابعہ میں قران فہمی پر مبنی تعلیم بالغاں کی کامیاب اور از حد ضروری کوشش کی ہے. اب امت مسلمہ پر لازم ہے کہ وہ تعلیم بالغاں کی اس کلاس میں داخلہ لیتے ہوئے دلوں کو قران کریم کے سیپاروں سے منور و روشن کر لیں.اس تعلق سے ہذا سوسائٹی کے چیرمن افروز خان نے نمائندہ کو بتایا کہ آج امت مسلمہ قران کریم سے دور ہوتی جارہی ہے. قران کریم کو مخملی جزان میں لپیٹے طاقوں کی زینت بنائے رکھا ہے.آج پریشان حال دنیا قران کریم کی دوری کی وجہ سے تباہی و بربادی کا پیش خیمہ بنی ہوئی ہے. اسی طرح سوسائٹی کے پرویز خان کا کہنا ہے کہ عضباء سوسائٹی کی اس پہل پرآج قلیل تعداد  نے اپنی موجودگی درج کی ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ شہر کے تمام ہی قران کریم پڑھنے سے عاری افراد کو اس نعمت بیش بہا سے روشناس کرنے کوشش کرتے رہیں گے. انھوں نے مزید کہا کہ تمام ہی نوجوان اور بزرگ حضرات جو قرآن مجید تجوید سے پڑھنا نہیں جانتے اور انکی خواہش ہے کہ وہ بھی قرآن کریم تجوید کے ساتھ پڑھیں ایسے تمام حضرات کے لئے خوشخبری ہے کہ عضباء ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام رابعہ مسجد نزد بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول میں رات 10 بجے سے 11 بجے تک ایک گھنٹہ تعلیم بالغاں جنوری 2022 سے کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے الحمدللہ  جسمیں فی الحال 10 افراد زیر تعلیم ہے.لہذا ایسے خواہشمند حضرات جو قرآن کریم تجوید سے پڑھنا چاہتے ہیں وہ جلدازجلد اپنا نام درج کرایں.رابطے کیلئے حافظ عرفان  موبائیل نمبر 8793805677۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے